گرلز ہاسٹل کا قیام لڑکیوں کی تعلیمی ترقی کے مشن کا حصہ اردو یونیورسٹی میں عصمت گرلز ہاسٹل کا افتتاح۔ پروفیسر عین الحسن اور محترمہ عرشیہ حسن کے خطاب

حیدرآباد،  (پریس نوٹ) خواتین کی تعلیم کا فروغ مولانا آزاد نیشنل اردو یونیورسٹی کے بنیادی اغراض و مقاصد میں شامل ہے۔ عصمت ہاسٹل کا قیام اسی مشن کا ایک حصہ ہے۔ ان خیالات کا اظہار پروفیسر سید عین الحسن، وائس چانسلر نے کیا۔ وہ یونیورسٹی کیمپس میں عصمت گرلز ہاسٹل کے افتتاح کے بعد منعقدہ تقریب میں مخاطب تھے۔ مولانا ابولکلام آزاد کی یومِ پیدائش پر 11 نومبر کو مہمانِ خصوصی محترمہ عرشیہ حسن، صدر نشین مانو انجمنِ خواتین نے اس ہاسٹل کا افتتاح انجام دیا۔

محترمہ عرشیہ حسن نے خواتین کو باختیار بنانے کی اہمیت پر روشنی ڈالی۔ انہوں نے کہا کہ یہ نیا ہاسٹل اردو یونیورسٹی میں خواتین کی تعلیم اور شخصی ترقی کے لیے محفوظ ماحول فراہم کرے گا۔

مہمانانِ اعزازی پروفیسر اشتیاق احمد، رجسٹرار، پروفیسر شگفتہ شاہین، پروفیسر محمد محمود صدیقی، پروفیسر علیم اشرف جائسی، پروفیسر رضاءاللہ خان نے بھی اس موقع پر خطاب کیا۔ ابتداءمیں ڈاکٹر ثمینہ باسو، پرووسٹ گرلز ہاسٹلس نے خیر مقدمی کلمات کہے۔ ڈاکٹر محاسنہ انجم انصاری نے شکریہ ادا کیا۔ جبکہ پروفیسر اختر پروین نے پروگرام کی کارروائی چلائی۔

 

ڈاکٹر محمد مصطفی علی سروری

پبلک ریلیشنز آفیسرانچارج

Comments are closed.