لڑکیوں کی تعلیم درحقیقت معاشرتی ترقی کا زینہ ہے۔پرویز عالم بھٹو
شاہگنج جونپور۔
لڑکیوں کی تعلیم ایک اہم موضوع ہے جو کسی بھی معاشرے کی ترقی اور خوشحالی کے لیے بنیادی حیثیت رکھتا ہے۔ تعلیم نہ صرف ایک فرد کی زندگی کو بہتر بناتی ہے بلکہ پورے معاشرے کو روشنی فراہم کرتی ہے۔ لڑکیوں کی تعلیم سے نہ صرف ان کی شخصیت نکھرتی ہے بلکہ وہ ایک مضبوط اور خودمختار فرد کے طور پر معاشرے میں اپنا کردار ادا کرتی ہیں تعلیم یافتہ لڑکیاں بہتر مائیں، بیٹیاں، اور بیویاں ثابت ہوتی ہیں، جو اپنی آئندہ نسلوں کی تربیت بہتر انداز میں کرتی ہیں بدقسمتی سے، کچھ معاشروں میں لڑکیوں کی تعلیم کو نظرانداز کیا جاتا ہے، اور یہ رویہ ترقی کی راہ میں بڑی رکاوٹ بن سکتا ہےمذکورہ باتیں ایڈین پبلک اسکول و نورجہاں گرلس کالج میں منعقد سالانہ تقریب کے موقعہ پر ادارہ کے مینیجر پرویز عالم بھٹو نے کہیں۔
اس سے قبل تقریب کے افتتاح کے موقعہ پر مہمان خصوصی مشہور تاریخ نویس شہنواز احمد قادری و مہمان اعزازی ڈاکٹر نیر عالم کا مینیجر پرویز عالم نے استقبال کیا اور انہیں یادگار نشانی دیکر اعزاز سے نوازا،تقریب کے دوران طلباء و طالبات نے مختلف موضوعات پر تقریریں،نظم و ڈرامے پیش کئے،اس دوران حقوق نسواں و تعلیم نسواں سے متعلق پیش ہوئے ڈرامے نے خصوصی توجہ حاصل کی،دوران تقریب نجم الثاقب،مشیر احمد و عبداللہ ایڈووکیٹ کو اعزاز سے نوازا گیا۔
اس موقعہ پر ایڈین پبلک اسکول کے پرنسپل نظر السلام،نورجہاں گرلس کالج کی پرنسپل مدینہ بانو و شاہین کڈس کی انچارج ام زرین شیخ سمیت متعدد اساتذہ کرام و علاقائی عوام نے شرکت کی،نظامت کے فرائض فرحت صدیقی نے انجام دیا جبکہ تقریب کے انتخاب کے موقعہ پر اسکول مینیجر پرویز عالم بھٹو نے شرکت کرنے والے سبھی حضرات کا شکریہ ادا کیا
Comments are closed.