یہاں پر ہر مذہب کے لوگوں کو متحد ہوکر رہنے کی ضرورت ہے،تبھی ہمارا ملک مضبوط بنے گا:بالیندکمار دویدی

 

بارہ بنکی(ابوشحمہ انصاری) مدرس جامعہ مدینۃ العلوم رسولی میں یوم اقلیتی حقوق کے موقع پر ایک پروگرام حافظ ایاز احمد کی صدارت میں منعقد ہوا۔ جبکہ نظامت کے فرائض مشترکہ طور پر پرنسپل جامعہ مولانا مقبول احمدقاسمی اورمولانا حیات قاسمی نے انجام دئے۔ اس پروگرام میں ضلع بارہ بنکی کے بہت سے امدادیافتہ مدارس کے اساتذہ اور مینیجرحضرات نے شرکت فرمائی۔ اس موقع پر مدرسہ کے بچوں نے اپنے فن کا مظاہرہ کرتے ہوئے طرح طرح کے ماڈل بنا کر نمائش میں پیش کئے۔ اس کے علاوہ طلبہ اور طالبات نے ثقافتی پروگرام اور اردو ، عربی ، ہندی ، انگلش ، فارسی اور بنگلہ مختلف زبانوں میں اقلیتی حقوق اور اقلیتوں کے کردار پر تقریریں پیش کیں۔ اس پروگرام میں مہمان خصوصی ضلع اقلیتی بہبود افسر بالیندکمار دویدی نے اپنے خطاب میں کہا کہ اس ملک میں ہر مذہب اور ہربرادری کے لوگ رہتے ہیں۔ یہاں پر اقلیتوں کو برابری کے حقوق حاصل ہیں۔ کسی کے ساتھ کوئی بھی بھاؤ کے معاملہ نہیں کیا جاتا ہے۔ یہاں ہر ایک مذہب کے ماننے والے کو اپنی مذہبی آزادی حاصل ہے۔ یہاں مرکزی اور صوبائی سرکاروں کے ذریعے چلائے جا رہے بہت سے پروگراموں اور اقلیتوں کی فلاح و بہبود کے لئے بہت سی اسکیمیں چلائی جا رہی ہیں۔ یہاں ہر مذہب کے لوگوں کو متحد ہوکر رہنے کی ضرورت ہے۔تبھی ہمارا ملک مضبوط بنے گا۔ ہمارے اتر پردیش میں اقلیتوں کی تعلیم و ترقی کے لئے یوپی مدرسہ بورڈ کے نظام کو بھی اقلیتی محکمہ کے ذریعہ چلایا جاتا ہے۔ سائبرکرائم سے تشریف لائے آلوک کمار ورما نے سبھی حاضرین سائبرکرائم کے بارے میں تفصیل سے روشنی ڈالی۔ اور حاضرین جلسہ سے مخاطب ہوکر کہا کہ آپ لوگوں کے پاس کبھی کوئی مشکوک کال آئے تو ہمیں فون پر اطلاع ضرور دیں۔ آپ ایکٹو رہیں گے تو آپ کبھی سائبر ٹھگی کا شکار نہیں بنیں گے۔ آخر میں جلسہ کہ صدارت فرما رہے جامعہ کی مینیجر حافظ ایازاحمدمدینی نے اپنے صدارتی کلمات میں جلسہ میں آئے ہوئے تمام مہمانوں اور جامعہ کے اساتذۂ کرام کا شکریہ ادا کیا۔

پروگرام میں مولانا محمدارشدقاسمی ، خواجہ بزمی یونس ، مصطفے خان ، حسیب احمد صدیقی ، مولانا محمدفاروق قاسمی ، مولانا امتیاز قاسمی ، مولانا اصحاب قاسمی مولانا محمدقطب ندوی ، کرائم برانچ سے آلوک کمار ورما ، نیرج یادو ، مولانا عفان ندوی ، مولانا اسجد ندوی ، مولانا ابوعبیدہ ندوی ، مولانا مجیب قاسمی ، مفتی محمدرضوان قاسمی ، حافظ محمداشتیاق ، ماسٹرغیاث احمد ، صفدر تھانہ سے سنجے کمار ، پریتی تیواری ، رشبھ سنگھ کی موجودگی قابل ذکر ہے۔

Comments are closed.