نوجوانانِ آبِ حیات کمیٹی بھوپال کی جانب سے حسب سابق مفت میڈیکل و کمبل تقسیم کیمپ کا انعقاد

 

بھوپال: 21؍ دسمبر 2024ء (پریس ریلیز) نوجوانانِ آبِ حیات کمیٹی کی جانب سے حضرت نظام الدین کالونی میں مفت میڈیکل کیمپ کا کامیاب انعقاد کیا گیا۔
ملک کا مشہور تعلیمی و رفاہی ٹرسٹ آل انڈیا نوجوانانِ آب حیات کمیٹی کے پلیٹ فارم سے میڈیکل کیمپ کا انعقاد کیا گیا جس سے سیکڑوں ضرورت مند لوگوں نے استفادہ کیا۔ کیمپ میں مولانا انور ندوی نے مہمان خصوصی کے طور پر شرکت کی۔ اس موقع پر بات کرتے ہوئے انہوں نے کہا: گووندپورہ کی حلقہ کے لوگوں کو طبی سہولت فراہم کرنے اور ان کو صحت کے تئیں بیدار کرنے اور راحت پہنچانے کے لیے آج یہ طبی کیمپ منعقد کیا گیاہے۔ مولانا حمید اللہ ندوی نے کہا کہ میں مبارکباد دیتا ہوں ڈاکٹر مفتی محمد عرفان عالم قاسمی دامت برکاتہم العالیہ کو کہ آپ اب تک دسیوں مفت میڈیکل کیمپ منقد کرواچکے ہیں۔ اور لوگوں کو صحت مند بنانے کی سمت میں مسلسل کام کر رہے ہیں۔ ان کی طبی کیمپوں سے لوگوں کو کافی فیض پہنچتا ہے۔
اس موقع سے یونانی ادویات کو فروغ دینے میں پیش پیش رہنے والے حکیم شمشیر عالم غفرانی اور سماج سیوی جناب فیاض صاحب کو مومنٹو اور شال دے کر سمان کیا گیا۔ ساتھ ہی خدمات پیش کرنے والے تمام ڈاکٹروں کا اعزاز کیا گیا۔
مفت کیمپ میں آنکھوں، دانتوں،بی پی، ذیابیطیس کولیسٹرول کی جانچ ماہر ڈاکٹروں کے ذریعہ کی گئی۔ صبح 10.30 سے شام 5/ بجے تک لگائے گئے کیمپ میں 300 سے زائد مستحق افراد کا طبی معائنہ کیا گیا۔نوجوانان آب حیات ٹرسٹ کے صدر ڈاکٹر مفتی محمد عرفان عالم قاسمی نے کہاکہ: کمیٹی کا مقصد صحت سے متعلق آگاہی کو فروغ دینا، احتیاطی نگہداشت فراہم کرنا اور پسماندہ آبادیوں کی بہبود میں مدد کرنا ہے۔ ہم ان لوگوں کو قابل رسائی اور صحت کی دیکھ بھال کی خدمات فراہم کرنے کے لیے پر عزم ہیں جنہیں ان کی سب سے زیادہ ضرورت ہے۔ سردی کی شدت کو دیکھتے ہوئے نادار اور ضرورت مندوں میں کمبلوں کی تقسیم کی گئی ہے۔ کمیٹی روز اول سے ملک کے مختلف ریاستوں میں بلا تفریق مذہب و ملت اپنی بے لوث خدمت انجام دے رہا ہے۔

Comments are closed.