شریعت اسلامی کی روشنی میں ہیلتھ انشورنس کے موضوع پر ویبینار کا انعقاد، شرکت کے متمنی افراد فوراً رجسٹریشن کرائیں

 

ممبئی (پریس ریلیز) صحت مند رہنا ہر انسان کی پہلی ترجیح ہوتی ہے، لیکن موجودہ دور میں علاج و معالجہ کی آسمان چھوتی مہنگائی نے عام آدمی کے لئے علاج و معالجہ بہت مشکل بنادیا ہے، ہر انسان صحت مند رہے اور وہ بآسانی اپنا اور اپنے اہل خانہ کا علاج کراسکے، اس کے لئے ملک میں بہت ساری کمپنیوں نے ہیلتھ انشورنس یعنی صحت بیمہ کی اسکیم کو متعارف کرایا اور بہت سارے لوگ اس اسکیم سے فائدہ بھی اٹھارہے ہیں، لیکن مسلمانوں کے لیے ایک اہم مسئلہ یہ ہے کہ کیا شریعت اسلامی میں ہیلتھ انشورنس یعنی صحت بیمہ جائز ہے؟ جواز اور عدم جواز کی ناواقفیت کی وجہ سے مسلمان صحت بیمہ کرانے میں تذبذب کا شکار رہتے ہیں، اس تذبذب کو دور کرنے کے لیے اور جواز و عدم جواز کے مسائل کے حل کے لیے معروف عالم دین اور جامع مسجد ممبئی کے صدر مفتی مفتی محمد اشفاق قاضی نے شریعت اسلامی کی روشنی میں ہیلتھ انشورنس کے مفید موضوع پر ایک ویبینار کا انعقاد کیا ہے جس میں وہ اس بات کو سمجھائیں گے کہ کیا شریعت اسلامی میں ہیلتھ انشورنس یعنی صحت بیمہ جائز ہے؟ اور وہ کون کونسی کمپنیاں ہیں جو اسلامی شریعت کے مطابق ہیلتھ انشورنس کی اسکیم چلاتی ہیں، مفتی محمد اشفاق قاضی نے اپنے بیان میں کہا کہ موجودہ دور میں جہاں علاج و معالجہ بہت مہنگا ہوچکا ہے اور عام آدمی کو بہت پریشانی کا سامنا کرنا پڑتا ہے ایسے وقت میں اس ویبینار سے استفادہ بہت ضروری ہے، ان شاء اللہ یہ آن لائن پروگرام زوم ایپ کے ذریعے 26 دسمبر بروز جمعرات بعد نماز مغرب تھیک ساڑھے 6 بجے منعقد کیا جائے گا، پروگرام میں شرکت کے لئے رجسٹریشن کرانا لازمی ہے، رجسٹریشن بالکل مفت ہے، رجسٹریشن کے لیے مندرجہ ذیل نمبر پر رابطہ کریں. 9221042737، یہ بہت ہی سنہرا موقع ہے، اس موقع سے فائدہ ضرور اٹھائیں.

Comments are closed.