قاضی محمد فیاض عالم قاسمی کی کتاب "ہندوستان میں دارالقضاء کا قیام” کا رسم اجراء

ممبئی (پریس ریلیز)
قاضی محمدفیاض عالم قاسمی قاضی شریعت دارالقضاء آل انڈیامسلم پرسنل لابورڈ، ناگپاڑہ ممبئی کی مشہور کتاب "ہندوستا ن میں دارالقضاء کاقیام :ضرورت و اہمیت، شرعی اور قانونی حیثیت” نامی کتاب کے تیسرے ایڈیشن کا رسم اجراء حضرت مولانا خالدسیف اللہ رحمانی صاحب ناظم المعہدالعالی الاسلامی حیدرآباد، وصدر آل انڈیامسلم پرسنل لابورڈکے ہاتھوں عمل میں آیا۔ کتاب کا رسم اجراء المعہد العالی الاسلامی حیددرآبادمیں دوماہی تربیت قضاء کےدوران کیاگیا،جہاں مؤلف موصوف بحیثیت تربیت کنندہ مدعو تھے۔رسم اجراء میں معہد کے اساتذہ کرام، طلبہ عظام اور شہر کے معززین موجود تھے،مؤلف موصوف کی یہ کتاب کافی مشہوراوراہمیت کی حامل ہے، نظام قضاء کو سمجھنے کے لئے یہ کتاب نہایت ہی ممدومعاون ہے۔ موصوف نے قضاء کی تعریف، تاریخ،مشروعیت، اور ہندوستان جیسے ممالک میں نظام کی ضرورت واہمیت پر بحث کرنے کے ساتھ ساتھ اس کی قانونی حیثیت پر بھی بات کی ہے۔ نیز انھوں نے ٢۰٢٤ء تک جتنے مقدمات ہماری عدالتوں میں زیرالتواء ہیں ان کی تفصیلات ذکر کرتے ہوئے دارالقضاء کی سماجی اور ملکی ضرورت کو واضح کیاہے، انھوں نے ثابت کیاہے کہ دارالقضاء کورٹ کا معاون ہے مقابل نہیں۔
اس کتاب کے پیش لفظ میں حضرت صدربورڈ لکھتے ہیں کہ عزیزی سلمہ نےبقامت کہتر بقیمت بہتررسالہ مرتب کیاہے، دوسری جگہ لکھتے ہیں کہ واقعہ ہے کہ یہ اختصار کے باوجود اپنے موضوع پر ایک جامع رسالہ ہے، جو تمام ضروری پہلوؤں کااحاطہ کرتاہے۔ مولانا محمود احمد خان دریاآبادی لکھتےہیں جناب قاضی محمد فیاض عالم قاسمی یوں تو نوجوان فاضل ہیں، مگر ماشاء اللہ ان ے علمی رسوخ، معاملہ فہمی، اور تدبر کو پختگی حاصل ہے۔ اس کتاب کو حاصل کرنے کے لئے 8080697348/8898574476نمبرات پررابطہ کرکے منگواسکتے ہیں.
Comments are closed.