الغزالی گروپ آف اسکولز ارریہ کا انقلابی قدم، نوبل انٹرنیشنل اسکول، مٹیاری کا شاندار افتتاح

 

نوبل انٹرنیشنل اسکول، مٹیاری (جوکی ہاٹ)، ارریہ الغزالی گروپ آف اسکولز کا ایک حصہ ہے، جس کا 5 جنوری کو شاندار افتتاح ہوا۔ افتتاحی تقریب میں الغزالی انٹرنیشنل اسکول کے چیئرمین جناب شاہ جہاں ندوی، ڈائریکٹر مولانا مدثر احمد قاسمی، اور سابق ایم پی و وزیر حکومت بہار جناب سرفراز عالم نے بطور خاص شرکت کی۔

الغزالی انٹرنیشنل اسکول کے استاد مولانا آبدار الحق دنوں نے بتایا کہ ہہ اسکول ایک اسلامی انگلش میڈیم ادارہ ہے، جہاں الغزالی انٹرنیشنل اسکول کے سلیبس کے مطابق دینی اور عصری تعلیم کا اہتمام کیا جائے گا۔

افتتاحی تقریب میں سابق وزیر جناب سرفراز عالم نے اسکول کے چیئرمین الحاج وکیل احمد صاحب اور ڈائریکٹر مولانا توثیق ندوی صاحب کو مبارکباد پیش کی۔ انہوں نے علاقے میں تعلیم کی روشنی پھیلانے کے اس قدم کو سراہتے ہوئے نیک خواہشات کا اظہار کیا۔ اس خاص موقع پر انہوں نے 20 بچوں کا اپنے ذاتی خرچ پر داخلہ کرا کر ایک مثالی کارنامہ انجام دیا۔

تقریب سے خطاب کرتے ہوئے ملک کے معروف عالم دین اور قلمکار مولانا مدثر احمد قاسمی نے کہا کہ تمام مسائل اور پریشانیوں کا حل تعلیم میں مضمر ہے۔ اس لیے ہمیں تعلیم کو اولین ترجیح دینی چاہیے اور ایسے اداروں سے بھرپور فائدہ اٹھانا چاہیے۔

 

پروگرام کے صدر مولانا آفتاب عالم مظاہری نے نوبل انٹرنیشنل اسکول کو مٹیاری کی تاریخ میں ایک سنہرے باب کا اضافہ قرار دیا اور علاقے کے عوام کو اس ادارے سے بھرپور فائدہ اٹھانے کی ترغیب دی۔ ان کی دعا کے ساتھ پروگرام کا اختتام ہوا۔

Comments are closed.