ایس ڈی پی آئی وقف املاک کے تحفظ کے لیے ملک گیر کوششیں جاری رکھے گا:الیاس محمد تمبے

ایس ڈی پی آئی کے قومی جنرل سکریٹری الیاس محمد تھمبے نے کہا کہ "وقف املاک صرف مسلم کمیونٹی کی وراثت کا حصہ نہیں ہیں بلکہ معاشرے کے لیے ایک لازمی اثاثہ ہیں۔ ان جائیدادوں کی حفاظت کرنا ہر ذی شعور مسلمان کا اخلاقی فرض ہے۔ وقف بورڈ کے تحفظ کو یقینی بنانا سماجی انصاف کو برقرار رکھنے کی جانب ایک اہم قدم ہے۔ وہ 5 جنوری 2025 کو ایس ڈی پی آئی مغربی بنگال ریاستی کمیٹی کے دفتر میں وقف ترمیمی بل اور اپوزیشن لیڈر سویندو ادھیکاری کے فرقہ وارانہ ریمارکس کی مذمت کے لیے منعقدہ پریس کانفرنس سے خطاب کر رہے تھے۔ "ایک ملک ، ایک انتخاب” کے عنوان پر تمبے نے کہا کہ "جمہوریت کو کمزور کرنے کی بی جے پی کی کوشش کبھی کامیاب نہیں ہوگی۔ پورا ملک متحد ہو گا اور اگر ضرورت پڑی تو آئین کی حفاظت کے لیے دوسری آزادی کی جدوجہد شروع کی جائے گی ۔”
ایس ڈی پی آئی مغربی بنگال کے ریاستی صدر، تائید الاسلام نے سویندو ادھیکاری کی فرقہ وارانہ بیان بازی پر کڑی تنقید کرتے ہوئے کہا کہ ، "سویندو ادھیکاری بنگال کی فرقہ وارانہ ہم آہنگی کو تباہ کرنے کی سازش کر رہے ہیں۔ حالیہ واقعات مرشد آباد میں ان کے حامیوں کے درمیان ان کی اشتعال انگیز تقریروں کا براہ راست نتیجہ ہیں، جن کا مقصد تشدد اور انتہا پسندی کو ہوا دینا ہے ریاستی حکومت کو ان کے خلاف سخت کارروائی کرنی چاہیے۔ اس سے پہلے کہ دیر بہت دیر ہوجائے ۔”
پریس کانفرنس میں ایس ڈی پی آئی کے قومی سکریٹری فیصل عزالدین، ریاستی جنرل سکریٹری حقیق الاسلام اور دیگر ریاستی قائدین نے شرکت کی۔ پارٹی نے بنگال اور پورے ملک میں امن اور ہم آہنگی کے لیے اپنے عزم کا اعادہ کیا۔
Comments are closed.