خانوادہ حسنی کے مایہ ناز فرزند حضرت مولانا جعفر حسنی ندوی کا انتقال ملت اسلامیہ کا عظیم نقصان : مفتی محمد حسنین قاسمی

 

مدھوبنی (نمائندہ) دارالعلوم ندوۃ العلماء لکھنؤ کے ناظر عام ،عربی زبان وادب کے رمز شناس، خانوادہ حسنی کے مایہ ناز فرزند عظیم اسلامی اسکالر حضرت مولانا محمد جعفر حسنی ندوی کا انتقال نہ صرف حسنی خاندان اور ندوۃ العلماء لکھنؤ کا نقصان ہے بلکہ یہ عالم اسلام کا عظیم خسارہ ہے، وہ عربی زبان و ادب کے رمزشناس، عظیم صاحب قلم، مشفق مربی اور مثالی استاذ تھے، وہ صحیح معنوں میں اپنے والد حضرت مولانا واضح رشید ندوی رحمہ اللہ کے سچے جانشین تھے اور موجودہ وقت میں ناظم ندوۃ العلماء لکھنؤ حضرت مولانا بلال عبدالحی حسنی ندوی مدظلہ العالی کے دست و بازو تھے، ان کی وفات سے بے پناہ صدمہ پہونچا ہے، ان خیالات کا اظہار جامعہ عائشہ صدیقہ نورچک کے بانی و ناظم حضرت مولانا مفتی محمد حسنین قاسمی نے اپنے تعزیتی پیغام میں کیا، انہوں نے کہا کہ حضرت مولانا جعفر حسنی ندوی صاحب رحمہ اللہ جیسی شخصیت بہت مشکل سے پیدا ہوتی ہے، اللہ سے دعا ہے کہ اللہ دارالعلوم ندوۃ العلماء لکھنؤ کو حضرت مولانا جعفر حسنی ندوی رحمہ اللہ کا نعم البدل عطا فرمائے آمین اور مولانا مرحوم کی مغفرت فرمائے اور اعلیٰ علین میں جگہ عطا فرمائے آمین

Comments are closed.