فلاح انٹرنیشنل گرلز اسکول مدھوبنی” میں تقریب یوم جمہوریہ کا انعقاد

شہر مدھوبنی میں بچیوں کے لیے دینی و عصری تعلیم کے امتزاج، عالمیت کے ساتھ میٹرک کورس پر مشتمل تعلیمی ادارہ، محبوبِ ملت حضرت مولانا قاضی محمد حبیب اللہ صاحب رحمہ اللہ کے دیرینہ خواب کی حسین تعبیر ”فلاح انٹر نیشنل گرلز اسکول اردو کالونی بھوارہ مدھوبنی“ میں یوم جمہوریہ کے تاریخی موقع سے تعلیمی و ثقافتی پروگرام کا اہتمام کیا گیا۔
اس موقع سے فلاح انٹرنیشنل گرلز اسکول کے روحِ رواں، میر کارواں، نگراں اعلی، قاضی شہر مدھوبنی: مفتی محمد امداد اللہ صاحب قاسمی اور رکن شوریٰ فلاح انٹرنیشنل گرلز اسکول: مفتی محمد مسیح احمد قاسمی سمیت طلبہ و طالبات کے گارجین اور علاقے کے کئی معززین تشریف فرما تھے۔
اس خاص موقع پر اسکول کے طلبہ و طالبات نے حب الوطنی پر مشتمل نظموں اور جمہوریت و دیگر عناوین پر کئی اہم تقاریر پیش کیا۔
مفتی مسیح احمد قاسمی، مولانا صادق صاحب قاسمی کے تاثراتی خطاب اور قاضی محمد امداد اللہ صاحب قاسمی کے صدارتی خطاب اور دعاء پر یہ تقریب اختتام پذیر ہوئی ۔
تقریب میں تشریف لانے والے تمام معزز مہمانوں اور گارجین حضرات کا اسکول انتظامیہ دل کی اتھاہ گہرائیوں سے شکریہ کہتا ہے۔
`جزاک اللہ خیرا و احسن الجزاء فی الدارین`
*اسکول کے تعلق سے جانکاری حاصل کرنے کے جناب حافظ رحمت صاحب آفس انچارج فلاح انٹرنیشنل گرلز اسکول سے رابطہ کریں ۔*
*رابطہ نمبر +916200003166*
*سوشل میڈیا ڈیسک*
*فلاح انٹر نیشنل گرلز اسکول اردو کالونی بھوارہ مدھوبنی*
Comments are closed.