جامعۃ المؤمنات گرلس اسکول پھلواری شریف کی طالبات کا صدقہ دینے کا ” چکا پھوڑ ” پروگرام

پٹنہ / پھلواری شریف
جامعۃ المؤمنات گرلس اسکول پھلواری شریف پٹنہ کی بچیوں میں صدقہ دینے کا جذبہ پیداکرنے کیلۓ،اور عادت بنانے کیلۓ ان کی عملی مشق کرائ جاتی ہے۔ادارہ کی طرف سے انہیں چکا دیا جاتا ہےاور وہ سال بھر اس میں صدقہ کی رقم جمع کرتی ہیں۔سال کے اخیر میں ” چکا پھوڑ ” پروگرام ہوتاہے اور پھر وہ ساری رقمیں پچیوں کی خواہش و مرضی کے مطابق ضرورت مندوں میں تقسیم کردی جاتی ہیں۔
چنانچہ آج مورخہ 13/فروری 2025 ء مطاپق14/شعبان المعظم 1446 ھ بروز جمعرات 2 /بجےدن جامعہ میں یہ پروگرام منعقد ہوا،جس کی صدارت محترمہ درخشاں بیلی صاحبہ نے فرمایا اورآج کی مہمان خصوصی رابعہ بصری موجود تھیں
جامعہ کی بچیوں نے بڑے شوق سےاور حوصلہ سے اس پروگرام میں حصہ لیا،اپنے صدقہ کی رقم غریبوں اور ضرورت مندوں کے درمیان تقسیم کرنے کا اعلان کیا۔
صدقہ کی اہمیت و فضیلت کو بیان کرتےہوۓجامعہ کے ناظم مولانا عبدالواحد ندوی نے فرمایا: صدقہ دینے کے سلسلہ میں اللہ نے جگہ جگہ قرآن میں ترغیب دلایا ہےاور حضور صلی اللہ علیہ وسلم نے اسے کرکے دیکھایا ہے۔صدقہ مصیبت و پریشانی سے بچانے کا ڈھال ہے،آدمی آفات و حادثات سے بچتا ہے، رزق میں برکت ہوتی ہے۔مسلمانوں میں جو غریب و پریشان حال ہیں ان کی مدد ہوجاتی ہے۔آپ نے فرمایا: صدقہ کی عادت بچپن سے لگائیں۔بچپن کی بنی ہوئ عادتیں دیرپا ہوتی ہیں۔بچپن کی عادتیں یاد رہتی ہیں۔اس لۓ میری بچیوں ! ہم لوگو تمہیں یہ چکا دے کر صدقہ کی عادت ڈلوانا چاہتے ہیں۔ہم چاہتے ہیں کہ تمہیں صدقہ دینے کی لت لگ جاۓ۔یہ تمہاری پیاری ادا اللہ ضرور پسند کرے گا اور اللہ تمہارے لۓ خیرکادروازہ کھول دےگا۔آپ گھر جارہی ہیں۔گھر میں اس کی ترغیب دیں اورگھر میں اپنی امی جان سے کہ کر غریبوں کے لۓ بٹوہ ضرور بنوالیں، جس میں صدقہ کی رقم جمع ہو،دروازہ پر سائل، فقیر آۓ تو گھر کے چھوٹے چھوٹے بچے دوڑ پڑیں اور اس کی مدد کریں۔ بچوں کو بتایا جاۓ کہ یہ بٹوہ جنت کی کنجی ہے۔اسی سے جنت ملے گی۔اللہ ہم سب کی کوششوں کو قبول فرماۓ
ہم تمام بچیوں کا شکریہ اداکرتے ہیں کہ آپ نے ہم لوگوں کی بات مانا اور چکے میں صدقہ کا پیسہ جمع کیا۔اللہ اسے قبول فرماۓاور آپ کی قسمت اچھی بناۓ۔
صدر مجلس محترمہ درخشاں بیلی نے اس خوبصورت پروگرام کو دیکھ کر خوشی کا اظہارکیا اور بچیوں کے جذبہ کو دیکھ کر خوب دعاییں دیں۔
جامعہ کی پرنسپل کہکشاں اقبال فلاحی نےبچیوں کی صدقہ کی رقم کو گن گن کر الگ الگ لفاف میں رکھ کرمحفوظ کرلیااورپھر بچیوں سے پوچھ کر کہ کہاں خرچ ہو،رجسٹر میں نوٹ کروالیا،ان شا ء اللہ تعطیل کے روز حسب خواہش یہ رقم تقسیم کردی جاۓگی۔ان شا ء اللہ۔
جامعہ کی ،معلمہ خوشبو ایوب ومولانا ابوالکلام نے بہت اچھے سے پروگرام کی ترتیب دینے اور انجام تک پہونچانےمیں اپنی خدمات پیش کی۔اخیر میں مولانا شہزاد اکرام ندوی نے اس دلچسپ پروگرام کی تحسین کی اور فرمایا: یہ عملی مشق بڑی بڑی تقریر پر بھاری ہے۔ان شاء اللہ اس سے صدقہ کی اہمیت بچیوں کے دل میں بیٹھ جاۓگی۔اورپھر ان ہی کی دعا پر مجلس کے اختتام کا اعلان ہوا.
کہکشاں اقبال فلاحی
پرنسپل جامعۃ المؤمنات گرلس اسکول
فیڈرل کالونی پھلواری شریف پٹنہ
رابطہ نمبر: 6291652058
Comments are closed.