دل سے پھر خوشیوں کا پیغام آیا ہے 

بقلم /خان نوشین

دل سے پھر خوشیوں کا پیغام آیا ہے

مبارک ہو مومنوں رمضان آیا ہے

 

رمضان اسلامی کیلنڈر کا نواں مہینہ ہے جو مسلمانوں کے لیے بے حد مقدس اور روحانی اہمیت کا حامل ہے۔بیشک اللّٰہ کا بنایا گیا ہر مہینہ ہی بہت شاندار ہے اور ہر مہینہ اپنے اندر ایک قابلِ احترام ہے مگر رمضان کے مہینے کی بات ہی کچھ اور ہے ۔اس مبارک مہینے میں قرآن کریم کا نزول ہوا ہے لہٰذا یہ مہینہ بہت زیادہ اہم ہے اس لئے آپ کوشش کرے کےاس مبارک مہینے میں عبادت زیادہ کرے اپنا زیادہ سے زیادہ وقت اللّٰہ کی عبادات میں گزارے ،چُغلی ،غیبت اور جھوٹ سے پرہیز کرے ۔اگر کسی وجہ سے کسی سے ناراضگی ہے تو اُسے دور کرے اور کوشش کرے کے اپنی غلطیوں کا ازالہ کرے زندگی بار بار موقع فراہم نہیں کرتی ہے۔بیشک اس مبارک مہینے میں کرنے والی ایک نیکی کا اجر ہمیں ستر گنا بڑھ کر دیا جاتا ہے اس لیے ہمیں چاہیے کے ہم اپنے اعمال نامے میں زیادہ سے زیادہ نیکیاں داخل کرائے ۔

اور اس بات کے آپ پابند رہے کے نا صرف رمضان میں بلکہ عام دنوں میں بھی ان تمام چیزوں سے پرہیز کرے جو ہمیں ہمارے دین سے ہمارے اللّٰہ سے ہمارے اسلام سے دور کرتی ہیں ۔کوشش کرے کے قرآن کی تلاوت کرے اذکار کرے اچھی چیزیں سکھیں یہ ہمارے پروردگار کا کرم ہی ہے جو ہم سب کو بار بار اصلاح کرنے کے لئے وسیلہ دی ہی دیتا ہے بیشک وہ بہت غفورور رحیم ہے ۔

آپ کو یک دم سے تو نہیں مگر دھیرے دھیرے ایسا بننے کی کوشش کرے جیسا آپکا رب آپکو چاہتا ہے۔

اس مبارک مہینے میں آپ خود سے عہد کرے کے آپ ایک سچے مومن اور مومنہ ضرور بنے گے ۔ رمضان المبارک کا مہینہ مسلمانوں کے لیے روحانی تربیت، تقویٰ، اور معاشرتی ہم آہنگی کا بہترین موقع فراہم کرتا ہے۔

Comments are closed.