ہولی کے پیش نظر اپنے ارد گرد کے ماحول کا خیال رکھیں، مساجد و مدارس اور درگاہوں کی سی سی ٹی وی کیمرے سے نگرانی کریں! غفران ساجد قاسمی صدر الایثار فاؤنڈیشن

 

پریس ریلیز/١٣/مارچ

رمضان المبارک کا مقدس مہینہ جاری ہے، اہل ایمان اپنی عبادتوں میں مصروف ہیں لیکن شر پسند عناصر اور فرقہ پرست طاقتیں پوری طاقت کے ساتھ اس فراق میں ہیں کس طرح ملک کا ماحول خراب کیا جائے، اور دنگے فساد کے ذریعے مسلمانوں کو نقصان پہنچایا جائے، لہٰذا ہمیں مستعد رہنا ہے کسی کے بہکاوے میں نہیں آنا ہے اور نہ مشتعل ہونا ہے بلکہ سمجھ بوجھ کر دانشمندی کا مظاہرہ کرنا ہے، اس بار ہولی اور جمعہ ایک ہی تاریخ کو ہے لہٰذا شر پسند عناصر بدمعاشی کرنے کی کوشش کریں گے، لہذا ان کو حکمت کے ساتھ جواب دینا ہے اسلئے تمام مسجدوں میں معیاری اور بہترین کیمرے نصب کئے جائیں اور ایسے چوک چوراہوں پر بھی جہاں ان کی بدتمیزی ہوتی ہے جہاں راہ گیروں کو پریشان کرتے ہیں خواتین کو ٹارچر کرتے ہیں،

یہ باتیں الایثار فاؤنڈیشن کے صدر حضرت مولانا غفران ساجد قاسمی دامت برکاتہم نے اپنے پریس ریلیز بیان میں فرمایا، انہوں سنبھل کے co انوج کمار کے بیان کی سخت مذمت اور افسوس کا اظہار کیا کہ اس کے اس بیان کی حمایت مکھیہ منتری یوگی آدتیہ ناتھ اور دوسرے بی جے لیڈروں کی ، اس سے ان لوگوں کی مسلم مخالف ذہنیت کا پتہ چلتا ہے کہ یہ لوگ حکومت کے نشے میں کس قدر متعصب ہو گئے ہیں ، ان لوگوں نے اپنی سیاست چمکانے کیلئے قانون اور انسانیت سب کو شرمندہ کیا ہے،

لہٰذا ہمیں مستعد رہنا ہے کہ کسی قسم کی انہونی نہ ہو اور شرارتی لوگ کسی طرح اپنے منصوبے میں کامیاب نہ ہوسکیں!

Comments are closed.