میں انجمن باشندگان بہارممبئی کے جنرل سیکریٹری کے عہدے سے مستعفی ہوچکا ہوں : محمود حکیمی

 

ممبئی (پریس ریلیز) میں نے انجمن باشندگان بہارممبئی کے جنرل سیکریٹری عہدے سے استعفیٰ دے دیا ہے اور انجمن کی ابتدائی رکنیت اور تاحیات رکنیت بھی چھوڑ چکا ہوں اور اب میرا انجمن باشندگان بہارممبئی کے کسی بھی معاملے سے کوئی تعلق نہیں ہے، یہ باتیں معروف سماجی و ملی کارکن اور انجمن باشندگان بہارممبئی کے انتہائی فعال اور متحرک جنرل سیکریٹری محمود حکیمی نے اپنے ایک پریس بیان میں بتائیں، انہوں نے کہا کہ میں نے کم وبیش دس سال سے زیادہ عرصہ تک انجمن باشندگان بہارممبئی کی بے لوث خدمت کی، اپنے وقت اور اپنے جان و مال کی قربانی دے کر انجمن باشندگان بہارممبئی کو اہالیان بہار اور بہار والوں سے باہر ممبئی کے ہر حلقے میں انجمن کو متعارف کرایا، انجمن کو ہر فرد تک پہونچایا اور انجمن کے کاموں میں ایک نئی زندگی ڈالی لیکن انجمن کے بعض نااہل زمہ داروں کی غیر ذمہ دارانہ رویہ کی وجہ سے مجھے انجمن سے علاحدگی اختیار کرنے پر مجبور ہونا پڑا، ان سب ناگزیر وجوہات کی بنا پر میں نے اپنے ساتھیوں اور مخلصوں سے مشورہ کر کے میں نے انجمن سے استعفیٰ دیدیا، انہوں نے مزید کہا کہ دراصل انجمن باشندگان بہارممبئی کو بعض نااہل اور غیر سماجی پہچان رکھنے والے ذمہ داران نے اپنے گھر کی لونڈی بنالیا ہے اور وہ نہ خود کام کرتے ہیں اور نا ہی کسی فعال اور متحرک فرد کو کام کرنے دیتے ہیں، انہوں نے صدر انور احمد شیخ کا نام لئے بغیر کہا کہ انجمن کے اعلیٰ عہدے پر ایک شخص گذشتہ 25 سالوں سے قابض ہے جب کہ انجمن کے لیے اس کا کوئی تعاون نہیں ہے، سالانہ صرف زکوٰۃ کی رقم دس ہزار دے کر وہ اپنی واہ واہی لوٹ لیتے ہیں، اس کے علاوہ نہ تو خود کوئی رقم دیتے ہیں اور نا ہی اپنے توسط سے انجمن کا تعاون کراتے ہیں، انجمن کے اکثر اراکین ان سے سخت نالاں ہیں اور ان کی سربراہی میں کام کرنا پسند نہیں کرتے ہیں،

میرے استعفیٰ دینے کے بعد آہستہ آہستہ اور بھی مخلص لوگ انجمن سے استعفیٰ دینے کے لیے تیار بیٹھے ہیں، یہ انجمن کے لیے بہت ہی افسوسناک واقعہ ہے، انہوں نے کہا کہ میں نے گذشتہ دنوں 18 فروری 2025 کو ایک ہنگامی میٹنگ بلائی تھی جس میں 28 میں سے 22 اراکین عاملہ نے شرکت کی تھی، میں نے اس میٹنگ میں انجمن کے خازن وصی احمد شیخ اور نائب صدر عمید محمودی، جوائنٹ سیکرٹری نصر شیخ، عقیل نائر کو تمام حاضر اراکین عاملہ کی موجودگی میں گذشتہ سالوں کا حساب پیش کردیا تھا، اب الحمداللہ میرے ذمہ کوئی حساب نہیں ہے، میں نے ہمیشہ انجمن باشندگان بہارممبئی کے لیے مخلص ہوکر کام کیا ہے اور آئندہ بھی جب موقع ملے گا تو انشاءاللہ انجمن کے لیے مخلص ہوکر کام کروں گا، لیکن جب تک غیر سماجی اور نااہل افراد انجمن پر قابض رہیں گے ان کے خلاف میری اصولی جنگ جاری رہے گی انشاءاللہ.

Comments are closed.