آل انڈیا مسلم پرسنل لا بورڈ، بہوجن الائنس اور سکھ پرسنل لا کی جانب سے ”دستور اور شہری حقوق“ کے عنوان پر کولکاتا میں یک روزہ قومی ورکشاپ!

آج بروز اتوار بتاریخ 23 مارچ 2025ء مغربی بنگال کے دارالحکومت کولکاتا میں آل انڈیا مسلم پرسنل لا بورڈ، بہوجن الائنس اور سکھ پرسنل لا کے اشتراک سے ”دستور اور شہری حقوق“ کے موضوع پر ایک اہم یک روزہ قومی ورکشاپ کا انعقاد کیا گیا ہے۔ اس علمی و فکری نشست میں ملک بھر کی مختلف ریاستوں سے ممتاز دانشور، ماہرین قانون، اور مختلف مکاتبِ فکر کے مفکرین شریک ہیں۔
ورکشاپ کی صدارت آل انڈیا مسلم پرسنل لا بورڈ کے جنرل سکریٹری معروف دینی و ملی رہنما حضرت مولانا محمد فضل الرحیم صاحب مجددی دامت برکاتہم العالیہ فرما رہے ہیں، جبکہ اس اہم اجلاس کے کنوینر مولانا محمد ابوطالب رحمانی صاحب (رکن عاملہ بورڈ) ہیں۔
یہ ورکشاپ دستورِ ہند کے تحفظ، شہری آزادیوں کے دفاع، اور تمام طبقات کے حقوق کی بازیابی کے لیے ایک مشترکہ فکری پلیٹ فارم فراہم کر رہی ہے۔
Comments are closed.