اوقاف کے تحفظ کے لیے ہر ممکن قربانی دینا ہماری ملی ذمہ داری ہے ۔ 26/مارچ کو پٹنہ گردنی باغ میں ہونے والے دھرنا میں بڑی تعداد میں شریک ہوں : قاضی محمد امداداللّٰہ قاسمی  

 

وقف ترمیمی بل 2024 کے ذریعے ہمارے اوقاف کی جائیدادوں پر زبردستی قبضہ کرنے کی منظم کوشش کی جارہی ہے اور اس کو قانونی شکل دینے کا منصوبہ بنایا جا رہا ہے؛ ایسے حالات میں ہمارا دینی و ملی فریضہ ہے کہ ہم لوگ اوقاف کی حفاظت کے لیے ہر ممکن قربانی دیں۔

وقف ترمیمی بل 2024 کے خلاف آل انڈیا مسلم پرسنل لا بورڈ اور امارت شرعیہ بہار اڈیشہ، جھارکھنڈ و مغربی بنگال کے ساتھ تمام ملی تنظیموں نے 26/مارچ کو پٹنہ کے گردنی باغ دھرنا استھل پر دھرنا دینے کا فیصلہ کیا ہے ہمیں جاہیے کہ اس دھرنا میں بڑی تعداد میں شریک ہوں۔

یہ باتیں امارت شرعیہ مدھوبنی کے قاضی شریعت مفتی محمد امداداللّٰہ صاحب قاسمی نے اپنے بیان میں کہیں، انہوں نے مزید کہا کہ امارت شرعیہ کی طرف سے بھی یہ ہدایت ہے کہ ہر ضلع سے لوگ شریک ہوں، چنانچہ قاضی صاحب نے ضلع مدھوبنی کے تمام ملی ہمدردان سے اپیل کی ہے کہ ہر آبادی سے دھرنا میں بڑی تعداد میں شریک ہوکر دھرنا کو کامیاب بنائیں ۔ انہوں نے مزید بتایا کہ شہر مدھوبنی سے بھی ہمدردان قوم و ملّت دھرنا میں شرکت کریں گے ان شاء اللہ

Comments are closed.