حضرت امیر شریعت نے وَقْف ترمیمی بل کے خلاف ہونے والے دھرنے سے قبل دھرنا استھل کا جائزہ لیا

آل انڈیا مسلم پرسنل لا بورڈ کے زیرِ اہتمام 26 مارچ کو پٹنہ کے گردنی باغ میں ہونے والے دھرنے قبل آج امیرِ شریعت حضرت مولانا احمد ولی فیصل رحمانی دامت برکاتهم سجادہ نشیں خانقاہ رحمانی مونگیر نے دھرنا استھل پر پہنچ کر انتظامات کا جائزہ لیا۔
ان کے ہمراہ نائب امیر شریعت حضرت مولانا شمشاد رحمانی، امارت شرعیہ کے قائم مقام ناظم مفتی سعید الرحمان قاسمی، قاضی القضاة مفتی انظار عالم قاسمی،مفتی سہیل احمد صاحب قاسمی ،جامعہ رحمانی کے اساتذہ و دیگر متعدد افراد موجود تھے۔
حضرت امیر شریعت نے تیاریوں پر اطمینان کا اظہار کرتے ہوئے تمام ملت سے پرامن شرکت کی اپیل کی۔
Comments are closed.