جمعیۃ علماء گوونڈی کی جانب سے300سے زائدغریبوں اورضرورت مندوں کے درمیان راشن کٹس تقسیم

75؍علمائے کرام کےلئےبھی فی سبیل اللہ راشن کٹس کاانتظام کیاگیا
ممبئی(پریس ریلیز)جمعیۃ علماء گوونڈی کی جانب سے ہرسال کی طرح امسال بھی 300؍سے زائدغریبوں اورضرورت مندوں کے درمیان راشن کٹس تقسیم کیاگیا،اس کے ساتھ ہی علاقے کے 75؍ زائدعلماء کرام کے لئے بھی فی سبیل اللہ راشن کٹس کاانتظام کیاگیااوران کے گھروں میں پہونچایاگیا۔اس موقع پرجمعیۃ علماء گوونڈی کے جنرل سکریٹری مولاناصدرعالم قاسمی نے کہاکہ جمعیۃ علماء گوونڈی گذشتہ کئی سالوں سے علاقے کے غریبوں،بیواؤں،یتیموں اورضرورت مندوں کے لئے رمضان المبارک کے موقع سے راشن کٹس کاانتظام کرتی آئی ہے،اورمستحقین تک پہونچاتی آئی ہے،الحمدللہ ہرسال کی طرح اس سال بھی جمعیۃعلماء گوونڈی نے راشن کٹس کاانتظام کیااوراسے مستحقین تک پہونچایا،جمعیۃ علماء ملک کی سب سے قدیم دینی،ملی،سماجی اوررفاہی تنظیم ہے،جومسلمانوں کی فکری وعملی رہنمائی کے ساتھ ساتھ ان کے لئے فلاحی کاموں کوبھی انجام دیتی ہے،جمعیۃ علماء ہندکے ساتھ جمعیۃ کی ریاستی اکائی مرکزکی ہدایت پرمسلمانوں کے لئے مختلف فلاحی وسماجی منصوبوں پرکام کرتی رہتی ہے،اس معاملے میں جمعیۃ علماء مہاراشٹرکی خدمات بہت نمایاں ہے،بالخصوص بے قصورمسلم قیدیوں کاکیس لڑکران کی رہائی کاانتظام کرناجمعیۃ علماء مہاراشٹرکاسب سے بڑاکارنامہ ہے۔مولاناصدرعالم قاسمی نے مزیدکہاکہ جمعیۃ علماء گوونڈی صدرحافظ شمس الحق،زونل جنرل سکریٹری مولانااسیدقاسمی ،خازن مفتی احمدقاسمی اوریوسف پٹیل کی سرپرستی ورہنمائی میں مقامی سطح پرکئی طرح کےفلاحی منصوبے چلارہی ہے جس میں لڑکیوں کے لئے سلائی کڑھائی کی تربیت،مہندی کورس،کمپیوٹرکورس،کیک بیکنگ کورس اوربیوٹیشین کورس بہت اہم ہے ،ان کورسزسے بڑی تعدادمیں مسلم بچیاں فائدہ اٹھارہی ہیںاورخودکفیل بن رہی ہیں۔انہوں نے مزیدبتایاکہ اس سال جمعیۃ علماء گوونڈی کی جانب سے دوضرورت مندخواتین کوسلائی مشین دی گئی تاکہ اس کے ذریعے وہ اپنے بچوں کی کفالت کرسکے۔الحمدللہ جمعیۃ علماء گوونڈی مقامی سطح پربہت ہی فعال اورسرگرم ہے اورمستقبل میں مسلم بچے بچیوں کے لئے مزیدمنافع بخش کورسزکے آغازکرنے کاارادہ ہے۔

Comments are closed.