وقف بل کے خلاف ایس ڈی پی آئی کا ملک گیراحتجاج

 

نئی دہلی۔ (پریس ریلیز)۔سوشیل ڈیموکریٹک پارٹی آف انڈیا (SDPI) نے کل وقف ترمیمی بل2024 پاس کئے جانے پر اسے غیر آئینی اور ناقابل قبول قرارد یتے ہوئے ملک بھر احتجاجی مظاہرے کیے۔راجستھان، گجرات، مغربی بنگال، مہاراشٹرا، آندھر ا پردیش، کرناٹک، تمل ناڈو اور کیرلا میں ایس ڈی پی آئی کارکنان نے زبردست احتجاجی مظاہرے کیے۔ خواتین سمیت ہزاروں پارٹی کارکنان اور عوام الناس نے ان مظاہروں اور ریالیوں میں حصہ لیا.

Comments are closed.