بہار،اڈیشہ وجھارکھنڈکے علماء اوردانشوروں کا امیرشریعت حضرت مولاناانیس الرحمن قاسمی کومبارک باداورسمع وطاعت کی بیعت

پھلواری شریف پٹنہ 11/اپریل(پریس ریلیز)
امارت شرعیہ پھلواری شریف پٹنہ کے ناظم مولانامحمدشبلی القاسمی نے اپنے پریس بیان میں کہاہے کہ گذشتہ دنوں امارت شرعیہ بہار،اڈیشہ وجھارکھنڈکی مجلس شوریٰ کا اجلاس پھلواری شریف پٹنہ میں منعقد ہوا،جس میں بہاراڈیشہ وجھارکھنڈکے اراکین شوریٰ اورمدعوئین خصوصی بڑی تعدادمیں شریک ہوئے،ان حضرات نے سابق امیرجناب احمدولی فیصل رحمانی کی غیر ملکی شہریت اورعالم نہ ہونے کی بناپرمعزولی ومعطلی کی توثیق کرتے ہوئے ٹرسٹ کے فیصلہ پراطمیان کااظہارکیااورنومنتخب امیرشریعت حضرت مولاناانیس الرحمن قاسمی مدظلہ العالی کے ہاتھ پرسمع وطاعت کی بیعت کی،ان ارکین شورٰی اورمدعوئین خصوصی کے علاوہ بھی مختلف اضلاع اورعلاقوں سے حضرت امیرشریعت مولاناانیس الرحمن قاسمی کوفون کرکے سیکڑوں افرادنے سمع وطاعت کی بیعت کی اوران کی قیادت پراعتمادکا اظہارکرتے ہوئے ٹرسٹ کے فیصلے کودرست قراردیا،واضح ہوکہ گذشتہ کل کئی اضلاع کے علماء کے مؤقروفودنے حضرت امیرشریعت سے ملاقات کی اورانہیں امیرشریعت بننے پرمبارک بادپیش کرتے ہوئے سمع وطاعت کی بیعت کی اوراسے امارت شرعیہ کے تحفظ کے لیے ضروری عمل قراردیتے ہوئے ملت کے لیے نیک فال بتایا، وفود میں شامل ان علماء کرام نے یقین دلایاکہ ہم علماء آپ کے ساتھ ہیں اورامارت شرعیہ کو مستحکم بنانے کے لیے ہرممکن کوشش کریں گے،گذشتہ تین چاردنوں میں ملاقات کرنے والوں اورفون پراظہاراعتمادکرنے والوں میں درج ذیل اہم شخصیات شامل ہیں جن میں اراکین ٹرسٹ مولاناابوطالب رحمانی، مولاناظفرعبدالرؤوف رحمانی، مولانانذرتوحیدمظاہری،ایڈوکیٹ راغب احسن،مولانامنظورعالم اٹکی،مفتی زاہدقاسمی اڈیشہ،قاری اسجدالحق صاحب،ڈاکٹرمجیدعالم،ڈاکٹراحمداشفاق کریم،جناب مفتی ابوطلحہ،جناب قمرالہدیٰ حضرت مولاناانواراللہ صاحب،مولاناعزیزالرحمن،پروفیسرانتخاب عالم،مولاناصدرعالم ندوی،جناب نظرعالم ایڈوکیٹ احمدعلی،مولاناحسنین قاسمی صاحب،جناب تسلیم رضوی،مولاناطفیل احمدجیلانی ندوی، بہارشریف خانقاہ سلیمانیہ پھلواری شریف کے محمدافتخارعالم،خانقاہ عمادیہ منگل تالاب پٹنہ سیٹی کے پروفیسرلئیق احمدعمادی صاحب،جناب نجم الحسن نجمی صاحب،مولانامفتی سہیل قاسمی صاحب،جناب نیازاحمدصاحب،جناب خورشیدصاحب ڈاکٹرسیدشمس الحسین صاحب،محمدضیاء الرحمن صاحب حافظ فصیح احمد، ڈاکٹرظفرعباس ویشالی،مولاناڈاکٹرعبدالسلام قاسمی ممبئی،محمدفیضان کریم،مولاناانوارالحق صاحب سیتامڑھی،قاضی عبدالحق صاحب چمپارن،احمدحسین،محمداحتشام اور مولانانصراللہ صاحب،مولانارضوان احمدقاسمی،مولاناجاویدقاسمی،مولاناعرفان قاسمی وغیرہ کے نام قابل ذکرہیں۔
Comments are closed.