پہلگام میں سیاحوں پر دہشت گردانہ حملہ قابل مذمت: امیر شریعت

 

پھلواری شریف(پریس ریلیز)

کشمیر کے پہلگام میں سیاحوں پر ہوئے دہشت گردانہ حملہ کی پر زور مذمت کرتے ہوئے امیر شریعت بہار، اڈیشہ وجھارکھنڈ حضرت مولانا انیس الرحمن قاسمی کارگزار صدر آل انڈیا ملی کونسل اس عمل کو انسانیت سو ز بتایا ہے۔ انہوں نے اس واقعہ کی سخت لفظوں میں مذمت کرتے ہوئے کہا کہ بے قصور انسانوں کا قتل انتہائی وحشیانہ عمل ہے۔ انہوں نے اس حملے میں ہلاک اور زخمی ہوئے خاندانوں کے ساتھ ہمدردی کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ پورا ملک آپ کے غم میں برابر کا شریک ہے ۔انہوں نے حکومت سے اپیل کی کہ اس واقعہ کی جانچ کرکے اس کارروائی کے پیچھے جو بھی طاقتیں ہیں ان کے خلاف سخت کارروائی کی جائے ۔اور مجرمین کے ساتھ کسی بھی طرح کی نرمی نہ برتی جائے ،بلکہ انہیں ایسی عبرتناک سزا دی جائے جو پورے ملک کے لیے مثال ہو اور آئندہ کوئی بھی معصوم جانوں کے ساتھ کھلواڑ کرنے کی ہمت نہ کر سکے ۔انہوں نے ریاستی اور مرکزی حکومت سے علاقہ میں امن و امان کی فضا ہموار کرنے اور شہریوں کے تحفظ کو یقینی بنانے کا مطالبہ کیا ۔انہوں نے کہا کہ اتنا بڑا واقعہ رونما کیسے ہوا ، سیکورٹی میں کیا چوک ہوئی ، اس کی بھی جانچ کرنے اور سیکورٹی کے نظام کو مزید مضبوط بنانے کی ضرورت ہے۔

Comments are closed.