کولکاتہ میں 27 اپریل کو تعلیمی کانفرنس کے انعقاد کا فیصلہ، ملک و بیرون ملک سے تعلیمی شخصیات کی شرکت متوقع

کولکاتہ: (معیشت نیوزنیٹ ورک) معیشت اکیڈمی ممبئی نےکولکاتہ کا معروف سماجی ادارہ دی سری شکتی فائونڈیشن کے اشتراک سے ایک یک روزہ تعلیمی کانفرنس کا انعقاد ہوٹل آئی ویری اِن ،پارک سرکس سیون پوائنٹ پر بروز اتوار کیا ہے جس میں کثیر تعداد میں اہل علم و فکر کی شرکت متوقع ہے ۔چونکہ داخلہ بذریعہ رجسٹریشن ہے لہذا ان لوگوں سے جو اس پروگرام میں شرکت کرنا چاہتے ہیں گذارش کی گئی ہے کہ وہ اپنا رجسٹریشن کروالیں جو بالکل مفت ہے۔ رجسٹریشن اس لئے ضروری ہے تاکہ انتظامات میں آسانی ہو۔
واضح رہے کہ ’’مغربی بنگال میں تعلیمی تحریک کے مختلف زاوئے ‘‘جیسے عنوان پر منعقد ہونے والے اس کانفرنس میں جہاں تعلیم کے میدان میں کام کر رہے الامین مشن کے جنرل سکریٹری محمد نور الاسلام، ٹیوٹوریل پوائنٹس حیدر آباد کے فائونڈر محمد محتشم،ممبر اکیڈمی کے فائونڈر ڈاکٹر سید مصباح الدین، امریکہ میں مقیم انجینئر فیصل مسعود شرکت کررہے ہیں وہیں کولکاتہ سے الہدیٰ انٹر نیشنل اسکول کے بانی شیخ ذکی احمد مدنی، سمریٹن ہیلپ مشن کے بانی مامون اختر، کے ای سی ٹی اکیڈمی کے رکن جمیل منظر ،اولاد حسین اسکول سے ڈاکٹر نیلم غزالہ ، عالیہ یونیورسٹی کی پروفیسر ڈاکٹر غزالہ یاسمین ، دی کلکتہ مسلم آرفنیج سے عبد القیوم انصاری، تربیہ پبلک اسکول کے بانی عزیز الرحمن ،امید گلوبل اسکول کے بانی ولی رحمانی وغیرہم شریک ہو رہے ہیں۔ بنگلور اور حیدر آبادسے بطور خاص ڈاکٹر عبد السبحان اور ڈاکٹر کفیل احمد کی شرکت کے لئے آرہے ہیں۔معیشت اکیڈمی ممبئی کے ڈائریکٹر دانش ریاض کا کہنا ہے کہ ’’مغربی بنگال میں تعلیمی میدان میں بہت سارے لوگ نئے نئے آئیڈیاز پر کام کررہے ہیں ۔نئے لوگ ان آئیڈیاز سے کیسے مستفید ہوں جہاں اس سے آگہی مقصود ہے وہیں اس بات کی کوشش بھی کی گئی ہے کہ مغربی بنگال کے باہر جو لوگ تعلیمی کام کررہے ہیں ان کا بھی یہاں کے لوگوں سے راست رابطہ ہو۔ انہوں نے کہا کہ جولوگ اس پروگرام میں شرکت کرنا چاہتے ہوں وہ 9833658622 یا پھر 9833001655 پر رابطہ کرسکتے ہیں۔
Comments are closed.