اُتر پردیش : کانپور میں 9 طالب علموں کو کولر کی ہوا کھانا بڑا مہنگا!

 

کانپور (مائرا فاطمہ) چلچلاتی گرمی میں بغیر اجازت کولر لگانا اتر پردیش کے کانپور میں چندر شیکھر آزاد یونیورسٹی آف ایگریکلچر اینڈ ٹیکنالوجی کے شیکھر ہاسٹل میں رہنے والے 9 طالب علموں کے لیے مہنگا ثابت ہوا۔

جس کی وجہ سے ان طلباء پر 10 ہزار روپے جرمانہ عائد کیا گیا ہے۔ اب یونیورسٹی انتظامیہ کے اس اقدام پر سوالات اٹھنے لگے ہیں۔

درحقیقت جب یونیورسٹی کے ڈین آف اسٹوڈنٹ ویلفیئر (DSW) نے ہاسٹل کا اچانک معائنہ کیا تو دیکھا کہ کئی طلبہ بغیر اجازت کے کولر چلا کر ٹھنڈی ہوا کا مزہ لے رہے ہیں۔

ایسے میں معائنے کے بعد یونیورسٹی انتظامیہ نے سخت رویہ اختیار کرتے ہوئے تمام نو طلباء پر دس دس ہزار روپے کا مالی جرمانہ عائد کیا۔

Comments are closed.