دارالعلوم عثمانیہ نٹوا مہراجگنج میں تکمیل حفظ قرآن کی مجلس کا انعقاد

 

مہراج گنج (نمائندہ) مدرسہ عربیہ دارالعلوم عثمانیہ نٹوا ،مہراج گنج میں آج بروز جمعرات ایک نورانی مجلس کا انعقاد کیا گیا ۔جس میں دارالعلوم عثمانیہ کے ہونہار طالب علم محمد حرمین سلمہ ابن جناب حافظ قطب الدین صاحب مرحوم نیتا خاص نے اپنے استاذ محترم جناب حافظ شاہ عالم صاحب مدظلہ العالی کے سامنے قرآن کریم کی آخری دو سورتیں پڑھ کر کے حفظ قرآن کریم مکمل کرنے کا شرف حاصل کیا ۔

تکمیل حفظ قرآن کریم کے اس ایمان افروز نورانی ،عرفانی ،فکری اور اصلاحی پروگرام سے دارالعلوم عثمانیہ نٹوا کے مہتمم حضرت مولانا ظفر احمد ندوی صاحب نے بصیرت افروز خطاب کیا ۔

اس پروگرام میں دارالعلوم عثمانیہ کے ناظم اعلیٰ وقعت علی عثمانی ریٹائیرڈ انڈین آرمی ۔حافظ و قاری اشفاق احمد صاحب صدر شعبہ دینیات ،حافظ شاہ عالم صاحب صدر شعبہ حفظ ،مولانا جواد عالم ندوی، ماسٹر عبید اللہ اور اس ادارے کے سب سے قدیم استاذ حافظ عرفان اللہ صاحب ،نگراں دارالعلوم عثمانیہ نٹوا کے علاوہ علاقے کے دینی ایمانی غیرت رکھنے والے افراد کی ایک بڑی تعداد از اول تا آخر موجود رہی ۔جس میں جناب فضل عثمانی انسپکٹر ،جناب شرافت علی قانون گو،جناب لیاقت علی قانون گو،حاجی جمال الدین عثمانی ،افضل حسین ٹیلر۔حافظ ذبیح اللہ،مزمل حسین نیتا،نظیر احمد عثمانی ،حافظ آصف الدولہ ،ماسٹر صلاح الدین ،امجد علی انصاری وغیرہ قابل ذکر ہیں۔

مولانا ظفر احمد ندوی کی رقت آمیز دعا پر اس پروگرام کا اختتام ہوا ۔

 

Comments are closed.