محمد اجمل شریف کو مولانا آزاد اردو یونیورسٹی سے پی ایچ ڈی کی ڈگری تفویض

 

حیدرآباد (پریس ریلیز) مولانا آزاد نیشنل اردو یونیورسٹی، گچی باؤلی، حیدرآباد کے شعبہ سماجیات، اسکول برائے فنون و سماجی علوم کے ریسرچ اسکالر محمد اجمل شریف ولد محمد غوث شریف کو گذشتہ ہفتے پی ایچ ڈی کی ڈگری کے لیے اہل قرار دیا گیا ہے۔ انہوں نے اپنا تحقیقی مقالہ بعنوان "جدیدیت اور میسور کلیانم: بین علاقائی شادیوں میں سماجی، اقتصادی اور جغرافیائی عوامل کے اثرات پر ایک مطالعہ” پروفیسر پی. ایچ. محمد (شعبۂ سماجیات) کی نگرانی میں مکمل کیا۔ ان کا وائیوا 29 جولائی 2025 کو منعقد ہوا۔

 

ڈاکٹر محمد اجمل شریف کا تعلق ننجنگوڈ تعلقہ، ضلع میسور، کرناٹک سے ہے۔ ابتدائی تعلیم کے بعد انہوں نے دینی و عصری علوم کی معروف درسگاہ جامعہ دار الہدی اسلامیہ، ہدایہ نگر، چماڈ، ضلع ملاپورم، کیرالا سے عالمیت و فضیلت کی سند حاصل کی، بعد ازاں سماجیات میں اندرا گاندھی نیشنل اوپن یونیورسٹی (IGNOU) سے پوسٹ گریجویشن کیا اور 2017 میں یو جی سی نیٹ جے آر ایف UGC NET – JRF کا امتحان کامیابی سے پاس کیا۔ مسلسل محنت، علمی لگن اور تحقیقی ذوق کے نتیجے میں آج وہ پی ایچ ڈی کی سند کے مستحق قرار پائے ہیں۔ جن میں یقیناً ان کے اساتذہ، والدین، شریک حیات، خویش و اقارب اور دوست و احباب نے کافی مدد کی – علمی دنیا میں ان کی یہ کامیابی علوم سماجیات کے طلبہ کے لیے ایک روشن مثال ہے۔

Comments are closed.