لوٹی گئی بائیک و موبائل فون کے ساتھ 2 نابالغ سمیت 7 بدمعاش گرفتار، نقدی بندوق دکھا کر ہوئی تھی لوٹ،محض 48 گھنٹے میں کمتول پولیس نے واردات کا کیا انکشافِ

 

جالے(محمد رفیع ساگر/بی این ایس) صدر سرکل 2 کمتول کے اسسٹنٹ سپرنٹنڈنٹ آف پولیس شبھندر کمار سمن کی نگرانی میں کمتول تھانہ کے تفتیشی افسر سب انسپکٹر راہل کمار نے تشکیل شدہ ٹیم، تکنیکی شاخ اور انسانی انٹیلی جنس کی مدد سے صرف 48 گھنٹے میں لوٹ کی واردات کا پردہ فاش کر لیا ہے۔ پولیس نے کارروائی کرتے ہوئے دو نابالغ سمیت کل 7 بدمعاشوں کو گرفتار کر لیا، ساتھ ہی لوٹی گئی موٹر سائیکل، موبائل فون، دو دیگر بائیکیں، ایک موبائل فون، واردات میں استعمال ہونے والا دو "کڑا” (ڈنڈا) اور پلاسٹک کی نقلی بندوق بھی برآمد کر لی ہے۔

 

ایس ڈی پی او شبھندر کمار سمن نے اتوار کو کمتول تھانہ میں منعقد پریس کانفرنس میں بتایا کہ گرفتار ملزمان میں سنگھواڑہ تھانہ کے بیدولی گاؤں کے برج موہن کمار، جالے تھانہ کے کچھوا گاؤں کے دیپک کمار راؤت اور سچن کمار عرف بڑا بابو، کمتول تھانہ کے برہم پور پوند گاؤں کے سنیل کمار پنڈت، مظفرپور ضلع کے ججوار تھانہ کے لکھن پور گاؤں کے بلیرام شرما اور دو نابالغ شامل ہیں۔

 

تمام گرفتار ملزمان نے اپنے جرم کا اعتراف بھی کر لیا ہے۔ چھاپہ ماری ٹیم میں کمتول تھانہ کے انچارج سنجیو کمار چودھری، جالے تھانہ انچارج سندیپ کمار پال، سنگھواڑہ تھانہ انچارج بسنت کمار، کمتول تھانہ کے پرموشن یافتہ افسر نیرج کمار، سب انسپکٹر للن کمار اور منیش کمار شامل تھے۔

 

واردات کے بارے میں ایس ڈی پی او نے بتایا کہ 7 نومبر کو جالے تھانہ کے پکٹولا گاؤں کے رہائشی دیپانشو جھا، جو "متھیلا فیڈ اینڈ پولٹری فارم” میں کام کرتے ہیں، اپنی ہونڈا شائن موٹر سائیکل پر کمتول تھانہ کے کُمہرولی گاؤں کے پر بھو سدا کے ساتھ جا رہے تھے۔ راستے میں گوتم کنڈ کے قریب ملزمان نے ان پر نقلی بندوق تان کر حملہ کیا، انہیں بری طرح مارا پیٹا اور دیپانشو جھا کی موٹر سائیکل و موبائل فون لوٹ کر دو بائیکوں پر فرار ہو گئے۔

 

واقعہ کی اطلاع ملتے ہی کمتول تھانہ انچارج سنجیو کمار چودھری نے فوراً کارروائی شروع کی اور معاملے کو سنجیدگی سے لیتے ہوئے چھاپہ ماری شروع کر دی۔

 

ایس ڈی پی او سمن نے یہ بھی بتایا کہ گرفتار شدہ سنیل اور بلیرام موبائل فون کی دکان چلاتے ہیں اور کسی بھی موبائل کا لاک کھولنے میں ماہر ہیں، جس سے مزید سراغ ملنے کی امید ہے۔

 

Comments are closed.