مسلمان اپنے ووٹ کا صحیح استعمال کریں

حافظ شجاعت فیض عام چیریٹیبل ٹرسٹ کے سکریٹری کی اپیل
آنند نگر مہراجگنج : ملکی استحکام کے لیے ووٹ کا صحیح استعمال ضروری ہے۔ موجودہ انتخابی نظام میں ووٹ کا تقدس پامال ہو چکا ہے۔ عام انتخابات ہوں یا سینٹ کے ووٹ کی خریدوفروخت کے دھندے نے پوری قوم کو مایوس کر دیا ہے۔ ووٹ ضمیر کی آواز اور بہت بڑی امانت ہوتی ہے۔ ووٹ کی شکل میں خیانت نے معاشرے پر نہایت برے اثرات مرتب کیے ہیں۔ ہندوستان ایک جمہوری ملک ہے اور اس کی جمہوریت کی حفاظت کرنا ہمارا فرض ہے اور یہ فرض بہتر طور پر تبھی ادا ہوگا جب ہمیں اپنے حقوق سے آگہی ہوگی۔ حقوق کئی قسم کے ہوتے ہیں۔ اظہار کی آزادی کا، جینے کا، مذہب کے مطابق زندگی گزارنے کا بلکہ معاشرے میں کچھ غلط ہونے پر آواز اٹھانے کا حق بھی۔ ان میں سب سے بڑا حق ہے ووٹ دینے اپنے بچوں میں صحیح چناؤ کا شعور بیدار کرنا ہمارا فرض ہے تاکہ کرپشن اور بے ایمانی سے پاک معاشرہ جنم لے۔
مذکورہ باتوں کا اظہار خیال حافظ شجاعت فیض عام چیریٹیبل ٹرسٹ کے جنرل سکریٹری حافظ شمس الہدی قاسمی نے کی انھوں نے کہا کہ ووٹ کا درست استعمال جمہوریت کو مضبوط کرتا ہے۔ اس کے صحیح استعمال کے نتیجے میں ایک مثبت شخص اسمبلی میں پہنچ سکتا ہے اور یوں معاشرے میں مثبت تبدیلی آسکتی ہے۔ جمہوری نظام کی مضبوطی، ہندوستان کی مضبوطی ہے اور اس کی مضبوطی میں ہی ہماری بقاء ہے۔ اس لیے اپنے بچوں میں آگہی اور شعور پیدا کرنے کے لیے ضروری ہے کہ ہم انہیں ووٹ کا صحیح استعمال کرنا سکھائیں تاکہ وہ ایک اچھا شہری ہونے کا فرض بخوبی ادا کر سکیں اور ایک بہترین معاشرہ تشکیل پا سکے۔
(بصیرت فیچرس)
Comments are closed.