Baseerat Online News Portal

عالم اسلام سے ایک مصیبت ٹل گئی، مفتی تقی عثمانی سلامت رہیں

مولانا محمد شاہد الناصری الحنفی

ابھی تو گذشتہ جمعہ کو نیوزی لینڈ کے مسجد النورکا دلخراش واقعہ پیش آیا تھا جس میں پچاس نمازیوں کو سفاکانہ طور پر قتل کر دیا گیا تھا اس کا زخم ابھی مندمل بھی نہ ہوپایا تھا کہ آج نماز جمعہ سے فراغت کے بعد دفعتاً جب وہاٹس ایپ کے پیغامات پر نظر پڑی تو تسلسل کے ساتھ تمام گروپس پر اس نمایاں بری خبرنے روح کوجھنجھوڑ کررکھ دیا کہ اس وقت عالم اسلام کے مرجع شیخ الاسلام حضرت مولانا مفتی تقی عثمانی صاحب پر بد بختوں نے قاتلانہ حملہ کردیاہے جس کے نتیجہ میں آپ کے دوساتھی شہیدہوگئے مگراللہ سبحانہ نے آپ کی اورآپ کی اہلیہ اور دیگر قریبی اعزہ کی معجزاتی طورپرحفاظت فرمائ ۔ فاللہ الحمد ۔

اللہ پاک آئندہ بھی حضرت مولانا کی بال بال حفاظت فرمائے اور مرحومین کے درجات کوبلندفرمائے نیز زخمیوں کوجلدازجلد شفائے۔کاملہ عاجلہ دائمہ مسرت فرمائے آمین ۔

واقعہ یہ ہے کہ نیوزی لینڈ کی مسجد النور کے نمازیوں پرحملہ ہو یا شیخ الاسلام حضرت مفتی تقی عثمانی صاحب پر یہ سب صہیونیت اوریہودیت کی جہاں کارستانی ہے وہیں امت مسلمہ میں فروغ پانے والے نفاق کابھی نتیجہ ہے۔ بحیثیت مجموعی امت مسلمہ کواب ہوش کاناخن قبول کرناچاہیے اوراپنی صفوں میں آنے والے اوراردگرد منڈالے والے اور حضرت حضرت کی بانسری بجانے والوں پربھی کڑی نگاہ کے ساتھ ساتھ ان سے ہوشیاررہنے کی ضرورت اب وقت کاشدید تقاضہ ہے۔مبادا ایسانہ ہوکہ ہم غفلت کی بنیادپر انتہائ گہری کھائ میں گرپڑیں اورملت ماتم وسینہ کوبی میں مشغول ہوجائے ۔ نیوزی لینڈ کی قابل فخر علمبردار انسانیت خاتون وزیراعظم کیلئے صدآفریں اوردعائیں کہ انہوں نے پچاس شہیدنمازیوں کو اپنابھائ بندقراردیتے ہوئے دنیائے انسانیت کو انسانی ہمدردی اوراقداروروایات کی پاسداری کادرس دیاہے۔ اورانسانی یکجہتی کی وہ نادرالمثال اورسفاک وظالم قاتل کیلئے وہ محیرالعقول فیصلہ کیاہے جوشاید اس دور کے مردحکمراں بھی نہیں کرپاتے ۔ رابطہ عالم انسانی اس موقع پر شہدائے مسجدالنور کی ترقئ درجات کی دعاکرتے ہوئے ان کے پسماندگان اورنیوزی لینڈ کے حکام وارباب اقتدار اورعوام کے ہرخاص وعام افراد کے غم میں برابر کاشریک ہے۔ اورنیوزی لینڈ جیسے انسان نواز ملک کے استحکام وترقی کیلئے دعائیں کرتاہے اوراپنی نیک تمناؤں کااظہارکرتاہے ۔

اسی طرح پڑوسی ملک کے حکمرانوں سے استدعاکرتاہے کہ انسانوں کے خیرخواہ اورامن کے داعی نیز اسلامیان جہان کے عظیم المرتبت عالم وفقیہ شیخ الاسلام حضرت مفتی تقی عثمانی صاحب مدظلہ پر یہ تیسری مرتبہ ہونے والے حملہ کاجلدازجلد سراغ لگاکر بدبخت ظالم وقاتل کوگرفتارکیاجائے اوراسے عبرت ناک سزادی جائے نیز اس سلسلہ میں علماء وطلباء کے قاتلین پرویز مشرف اورنوازشریف سے بھی اس پس منظر میں تفتیش کی جائے کہ ان دونوں ننگ اسلام اورننگ وطن نے اس سے قبل مفتی صاحب پرہونے والے حملہ کی تفتیش کرواکر سفاک بدبخت قاتلوں کا سراغ کیوں نہیں لگایا ۔ افسوس صدافسوس کہ پڑوسی ملک میں علماء کبار کاقتل عام چلن اختیارکرگیاہے اورآج تک سابقہ حکومتوں نے اس قتل وغارت گری کے سلسلے میں خاطرخواہ کوئ کارروائ نہیں کی جس کی وجہ سے پھریہ عظیم سانحہ ہوتے ہوتے بچ گیا ۔ جناب عمران خان صاحب وزیراعظم پاک کیلئے یہ سانحہ بہت بڑاچیلنچ ہے اوران کی قوت ارادی کاایک زبردست امتحان ہے۔ رابطہ عالم انسانی اس مصیبت اوررنج کی گھڑی میں مخدوم الامت حضرت مفتی تقی عثمانی صاحب حفظہ اللہ اوران کے خانوادے اورشہید ہونے والوں کے خانوادے کے ساتھ اظہار یکجہتی پیش کرتے ہوئے اللہ کے حضور ان سب کی قرب ورضا اورصبر وازدیادشکر کی دعاکرتاہے اورحکومت سے گذارش کرتاہے کہ وہ جلدازجلد قاتلوں کرگرفتارکرکے کیفرکردار تک پہونچائے تاکہ آئندہ کوئ کسی مظلوم اورخیرکے داعی کی جان لینے کی جسارت نہ کرسکے۔

 

(بصیرت فیچرس)

 

*بانی وصدر رابطہ عالم انسانی ۔*ادارہ دعوتہ السنہ مہاراشٹرا ۔ *مدیرماہنامہ مکہ میگزین ممبئ

۱٤/رجب المرجب ۱٤٤٠ھ

Comments are closed.