کیا مہاراشٹرا میں پارلیمانی انتخابات کے لئے چار رخی مقابلہ ہوگا؟؟؟

تجزیہ خبر: سعیدپٹیل جلگاؤں

نہیں نہیں اور ہاں ہاں کےدرمیان مہاراشٹر کے اڑتالیس پارلیمانی حلقوں کےلۓ چناوی میدان میں بی جے پی شیوسینا کے مضبوط دوستانے والی یوتی کا مقابلہ کرنےکےلۓ نام نہاد سیکولر سیاسی پارٹیوں کے ایک مہا گٹھ جوڑ کی بجاے تین گٹھ بندھن بناۓ گۓ ہیں۔اس پس منظر میں سیاسی پنڈیت تو چھوڑۓ ایک عام ووٹر بھی آج ہی اس کا نتیجہ بتادےگاکہ مہاراشٹر میں یقینی طور پر سن دوہزار کی تاریخ دوہرائ جائیں گی۔؟اگر ایسا نہیں ہوتاہے تو پھر سوال یہ ہےکہ سیکولر ووٹوں کو حاصل کرنےکےلۓ تین گٹھ بندھن کی کیا ضرورت تھی۔یہ سیاسی دوستانہ کچھ اس طرح ہے۔ (١ ) بی جے پی۔ شیوسینا یوتی( ٢)کانگریس ۔راشٹروادی کانگریس اگھاڑی (٣) بھارتیہ ریپبلیکن پارٹی۔ مجلس اتحادالمسلمین کی بہوجن ونچیت اگھاڑی( ٤) سماج وادی ۔بہوجن سماج پارٹی( بی ایس پی ) جوکہ دونوں بھی پارٹیاں ہر پارلیمانی اور اسمبلی کے چناؤ کےموقع پر اترپردیش سے مہاراشٹر کارخ کرتی ہیں۔مہاراشٹرکے اڑتالیس پارلیمانی نشستوں میں سے دس نشستیں ایسی ہیں جہاں پر دلت اور مسلمان ووٹرچناؤ پراثرانداز ہوتے ہیں۔اس کےعلاوہ باقی ماندہ نشستوں پربھی نتیجے کوچونکادینےوالا بنانےکی طاقت ان ووٹروں میں ہیں۔لیکن عام ووٹر یہ سوچ رہاتھاکہ چناؤ میدان میں بی جے پی کامقابلہ کرنے کےلۓ سیکولر سیاسی پارٹیوں کا ایک ہی مہا گٹھ بندھن ہوگااور اسے کامیابی بھی ملیں گی۔لیکن ایک یا دو کرتے کرتے سیکولر ووٹوں کے دعویدار تین گٹھ بندھن چناؤ میدان میں شاید تقریباً طے ہوچکے ہیں۔اب ایسی چناوی صورتحال رہی تو کس کوفائدہ اور کس کی وجہ سے کس کا نقصان۔؟ ایسا لگ رہاہے جیسے سیکولر سیاسی پارٹیاں چناؤ جیسے اہم کام کو آپسی ایکتاسےکامیابی کوآسان بنانے کی بجاے عظیم اتحاد کےلۓ سنجیدہ نہیں ہے۔؟انھیں ملک ،قوم ، عام آدمی، اقلیتوں، پسماندہ طبقات اور ملک میں بڑھتی ہوئ عدم روادری، نفرت ،بیروزگاری جیسےمسائل سے زیادہ اپنےمفادات ، وقار اور انا کی زیادہ فکر ہیں۔مہاراشٹر کے اس موجودہ پس منظر میں سیاسی پنڈیت کچھ بھی قیاس آرائیاں کرے لکین اگر سیکولر پارٹیاں ناکام رہی تو اس کےلۓ سیکولر ووٹر ذمدار نہیں ہوں گے بلکہ خود سیکولر سیاسی پارٹیاں ذمدار ہوں گی۔؟اس لۓ ابھی وقت ہاتھ سےنہیں گیا ہے۔؟جس پر سرجوڑکر بیٹھا جاسکتا ہے۔سیکولر پارٹیوں کو یہ ایک سنہرا موقع ملا ہے۔آگے ان کی مرضی۔؟؟؟

(بصیرت فیچرس)

Comments are closed.