Baseerat Online News Portal

مسلمانانِ اورنگ آباد سے درمندانہ اپیل

اسلام و علیکم و رحمتہ اللہ و برکاتہ
جس طرح سے دیکھا جار ہا کے اورنگ آباد کے انتخابات میں مجلس اتحاد المسلمین کے امیدوار امتیاز جلیل کو آپ تمام نے اپنی دعائوںسے نوازا ہے ان کی انتخابی تشہیری مہیم کامیابی کے ساتھ اپنے اختتام کو پہنچ گئی ہے ۔ اگر سچ میں آپ پوری ایمانداری کے ساتھ امتیاز جلیل کو ہم تمام مہاراشٹر کے مسلمانوں کی آواز بناکر ایوان پارلیمینٹ میں بھیجنا چاہتے ہو تو آپ کو تناسب رائے دہی بڑھانی ہوگی۔ بمقابلہ مسلمان ، ہندو رائے دہندگان تناسب میں زیادہ ہیں۔ لیکن اس مرتبہ شیوسینا کے امیدوار چندر کانت کھیرے ، کانگریس کے امیدوار سبھاش جھامبڑاورآزاد امیدوار ہرش وردھن جادھو کے الیکشن لڑنے سے ہندو ووٹ کی تقسیم ہونے والے ہیں ۔ چند رکانت کھیرے کے متعلق ہندو عوام میں کافی ناراضگی ہے ، جس سے ہندو علاقوں میں انتخابات کے متعلق کسی بھی قسم کا جوش و خروش دکھائی نہیں دے رہا ہے ۔ اس لئے آپ کے پاس ایک بہترین موقع ہے ۔ اللہ کے شکر سے اس مرتبہ دلت، دھنگر و دیگر پسماندہ طبقات ایک مسلم امیدوار کے ساتھ ظاہری طور پر پوری طاقت کے ساتھ کھڑے دکھائی دے رہے ہیں۔ اورنگ آباد کے تمام مسلم قائدین میں بھی باہمی اتحاد بڑھا ہے ۔لیکن ۔۔ لیکن آپ کسی غیر پر بھروسہ کر غفلت میں نہ رہیں، صبح سے لے کر شام تک اپنے ساتھ ساتھ ہر ایک رشتہ دار ، دوست و احباب ، پڑوسیوں کو ووٹ کرنے پر آمادہ کریں۔ اپنے سطح پر زمہ داری اٹھائیں اور ہر ایک کو فون کر انھیں یاد دلائیں کے یہ انتخاب نہیں بلکہ تاریخی موقع ہیں جہاں مسلم قیادت کا انقلاب رونماء ہونے والا ہے ۔ اگر مسلم علاقوں میں رائے دہندگی کا تناسب 70فی صد سے زائد رہتا ہے تو انشاء اللہ امتیاز بھائی کامیاب ہونگے۔ اگر آپ کے پاس الیکشن کمیش کی جانب سے دیا گیا الیکش کارڈ نہ بھی ہو تو آپ بنک پاس بک یا دیگر کسی بھی سرکاری ، نیم سرکاری شناختی کارڈ دکھاکر ووٹ دے سکتے ہیں۔ یاد رکھیں کے موسم گرما ہونے کی وجہہ سے منگل کے دن اورنگ آباد میں درجہ حرارت زیادہ رہے گا، اس لئے کوشش کریں صبح ۱۱ بجے سے قبل اپنے حق رائے دہی کا استعمال کریں۔ کسی بھی قسم کی افواہ پر بھروسہ نہ کریں۔
اس لئے آپ تمام سے گزارش ہے کے بروز منگل بتاریخ 23اپریل 2019کو مجلس اتحاد مسلمین کے امیدوار جن کی نشانی پتنگ ہے۔ ان کو اپنے حق رائے دہی سے نوازیں۔
عین گزارش۔۔عبید باحسین ، ناندیڑ۔۔7350715191
(بصیرت فیچرس)

Comments are closed.