آج کا evm کیسارہا؟

محمد عظیم فیض آبادی دارالعلوم النصرہ دیوبند
لوک سبھا الیکشن اپنے آخری
مرحلےمیں چل رہاہے اس وقت چھٹے مرحلے کی ووٹنگ جاری ہے یہ مرحلہ بھی مشینوں کی خرابی سے محفوظ نہیں رہا
ابھی میرے وطن اترپردیش کے امبیڈکرنگر( قدیم فیض آباد)کےلوک سبھا55،ودھان سبھاعلاقہ278 ٹانڈہ تحصیل کےڈھکواں بھاؤالدین پور کےپولنگ بوتھ نمبر 280 ،281
دونوں میں باری باری evmخراب ہو چکی ہے
اس طرح ابھی تک کاالیکشن کا کوئی مرحلہ ایسا نہیں گذراجس میں مشینوں کی خرابی کی شکایت موصول نہ ہوئی ہو
الیکشن کمپشن لاکھ دعویٰ کرے کہ یہ الیکشن تمام طرح کی کمیوں کوتاہیوں سے پاک ہے اور ہماریevmپوری طرح محفوظ ہے لیکن زمینی سطح پر جو کچھ نظر آرہاہے وہ اس سے بالکل مختلف ہے
اس سے صاف ظاہر ہے کہ موجودہ الکیشن کمیشن اپنی موجودگی میں جب تک evm کو چھوڑکر بیلٹ پیپر سے الیکشن نہ کرائے گی اس وقت تک لوک سبھا ہو یادھان سبھا کوئی الیکشن درست نہیں ہوسکتا
ہندوستانی اقوام اور تما سیاسی پارٹیاں اسی لئے evm مکت ہندوستان چاہتے ہیں اوربی جے پی کو اپنی کارگردگی پر اتنا ہی بھوسہ ہے
اور evmکے سہارے نہیں ہے زمینی سطح پر اسے پورا یقین ہے کہ وہ اپنے ترقیاتی کاموں کی بنیاد پر قوم سے امید رکھتی ہے کہ قوم اسے فتح سے ہمکنار کرے گی تو ایک بار evm کو درکنار کرکے بیلیٹ پیپر سے الیکشن کرناچاہئے
اس موجودہ الیکشن میں اگر evm نے بی جے پی سے کچھ منہ موڑاتو مودی جی اور بی جے پی کمپنی بھی جان لے گی کہ اس نے ملک کی ترقی میں کتناکردار اداکیا اورقوم سے کئے ہوئے وعدےکہاں تک وفاکیئے
بینکوں کی لائن میں لگنے والوں نے نوٹ بندی کے فیصلے کو سراہایاپھرالیکشن میں ووٹ کی لائین میں لگ کربی جے پی کو دھتکارا
(بصیرت فیچرس)

Comments are closed.