بڑے مقصد کے لئے قربانی لازمی ہے

ڈاکٹر ظفرالاسلام خان
نئی دہلی
میل ٹوڈے (۳؍مئی )کے صفحہ اول پر سی بی ایس ای میں اس سال ٹاپ ہونے والی دو بچیوں (ہنسیکا شکلا اور کرشمہ اروڑا) اور ویرال جندل کی تصویروں کے ساتھ ان کی زبان میں ان کی کامیابی کا راز بتایا گیا ہے۔ تینوں نے کہا کہ انہوں نے سوشل میڈیا (وہاٹسیپ ، فیس بک، ٹویٹرز وغیرہ) کو قطعاً استعمال نہیں کیا تاکہ وہ اپنی پڑھائی پرترکیز کرسکیں۔ ہمارے بچے ان سب چیزوں کو چھوڑنے کے لئے تیار نہیں ہیں بلکہ امتحان کی تیاری کے لئے ملی چھٹیوںکے دوران بھی باہر چھٹی منانے اور شادیوں میں شرکت کرنے چلے جاتے ہیں اور پھر شکوہ کرتے ہیں کہ ان کے ساتھ تعصب ہوتا ہے۔ ہمارے بچوں اور بچیوںکے نام سی بی ایس سی کے ۹۹ اور ۹۸ فیصدی نمبرات حاصل کرنے والوں میں نظر
نہیں آرہے ہیں۔ہم چاہتے ہیں کہ کسی قربانی کے بغیر ،ہنستے ،کھیلتے ،موبائل سے چپکے رہتے ہوئے،موٹر سائیکلوں پر اٹھلاتے ہوئے، حلیم، بریانی اور نہاری کھاتے ہوئے اورراتوں میں سڑکوں پر مٹر گشتی کرتے ہوئے ،کامیابیوں کی چوٹیوں تک پہنچ جائیں۔اللہ کی زمین پر ایسا نہیں ہوگا۔ ایسے لوگ اپنے لئے کوئی اور دنیا ڈھونڈ لیں۔

Comments are closed.