حافظ محمد مرسی کی رحلت بڑا سانحہ

تعزیتی پیغام

مولانامحمد عمرین محفوظ رحمانی

(سکریٹری آل انڈیا مسلم پرسنل لابورڈ)

 

عزم و ہمت کے پیکر٬قرآن پاک سے والہانہ تعلق رکھنے والے سابق مصری صدر محمد مرسی کی رحلت عالم اسلام کے لئے بڑا سانحہ ہے مرحوم ان لوگوں میں سے تھے جو ایمان و اسلام کے فروغ اورﷲ کے کلمہ کو بلندکرنے کے لئے لیے اپنا سب کچھ لٹا دینے کا جذبہ رکھتے ہیں حالات کےدباؤ میں خود سپردگی کرنے والے اور مصلحت کے نام پر بزدلی کی راہ اختیار کرنے والے تو بہت سے ہیں مگر عزم وعزیمت کی شاہراہ پر صلے کی تمنا اور ستائش کی طلب کے بغیر آگے بڑھنے والے تھوڑے بہت تھوڑے ہیں انہی مخصوص منتخب اور محدود انسانوں کی جماعت کی صف اول میں حافظ محمدمرسی کا شمار تھا انہوں نے دینی خدمات سے لبریز زندگی گزاری اور بظاہر شہادت کی موت پاکر کر دنیا سے رخصت ہوئے یہ سعادت کم لوگوں کےحصے میں آتی ہے٬ظالموں نے حق وصداقت کی ایک آواز کو ختم کردیا لیکن نہ تو حق کا سفر رکے گا اور نہ صداقت کی راہ بند ہوگی بلکہ شہیدوں کا خون اس راستے کے نقوش کو اور گہرا کرے گا اور جان کا نذرانہ پیش کرنے والی روحیں پکار پکار کر کہیں گی۔؂

 

بچھ گیے راہ یار میں کانٹے

کس کو عذر برہنہ پائی ہے

مژدہ جنت وصال ہےموت

زندگی محشرِ جدائی ہے

Comments are closed.