Baseerat Online News Portal

ہدایت کے حصول کے لئے کیا کریں؟

 

مکرمی!

مستقل عبادت اور خالق کی عظمت بیان کرنا اور اس کی تابعداری عذاب سے بچاتا ہے۔مذکورہ کام انسان کو اندرونی نعمت اور سکون کو فراہم کرتا ہے۔الله کا فضل کسی بھی حال میں تخلیق نہیں پاتا اور نہ ہی اسے کسی طریقے سے روکا جا سکتا ہے بلکہ یہ الله کے فضل کی جھلک اور حدف کو حاصل کرنے کا حوصلہ دیتی ہے۔مطلب یہ برائیوں سے بچانے کا راستہ دکھاتا ہے۔انسان کو الله کے فضل کو حاصل کرنے کیلئے عاجزی،شکر گذاری کے راستے پر چلنا چاہئے۔تمام لوگ محنت اور کوشش کر کے اپنے ذہن کو مزید شائستہ اور خود کو تشدد،جہالت،پابندی،انا پرستی سے دور رکھ سکتا ہے اور یہ تمام برائیوں کی الله کے نزدیک کوئ جگہ نہیں ہے۔لہذا جب کبھی ہماری زندگی میں فضل کی بارش ہو تو الله کے شکر گزار بنیں اور خود کو مزید پاک شائستہ بنانے کی کوشش کریں۔تب آپ الله کے رحمتوں سے نوازے جائیں گے۔ہر لمحے الله کا احسان مانیں اور الله کیلئے اپنے اندر تڑپ پیدا کریں اور الله کے نعمتوں کے حصول کیلئے الله کے حضور سجدہ کریں۔تب آپ الله کا فضل اور اندرونی خوشی محسوس کریں گے۔ان تمام چیزوں کیلئے آپ کی نفس کیونس کی مانند صاف شفاف ہو۔صاف شفاف کیونس پر ہی اچھی پینٹنگ بنائ جا سکتی ہے۔اگر کینوس گندہ ہو تو اس پر اچھی پینٹنگ نہیں بنائ جا سکتی ہے۔اسی طرح اگر اپ کا ذہن گندہ،دھندلا اور منتشر ہو تو ہمارے قدم دنیاوی چیزوں کے حصول کیلئے بہکیں گے۔الله کس طرح سے اس طرح کے کیونس پر آپ کی اچھی تقدیر لکھے گا۔ سب سے پہلے الله کے فضل،ہدایت کو حاصل کرنے کیلئے اپنے ذہن کو صاف کرنا ہوگا۔اگر آپ اس کے حقدار ہونگے تو وہ آپ کو ملے گا۔اگر آپ کے برے عمل کے باوجود بھی آپ کو الله کا فضل حاصل ہوتا ہے تو آپ الله کے شکر گزار ہوں۔اللہ پر پورا ایمان لائیں اور اس پر بھروسہ کریں۔

 

اشرف خان

نئی دہلی

 

Comments are closed.