حضرت گرونانک اور اسلام (قسط نمبر 2)

 

بقلم: مفتی محمد اشرف قاسمی

پھر اٹھی آخر صدا توحید کی پنجاب سے
ہند کو اک مرد کامل نے جگایا خواب سے

رسالتِ محمدی ﷺ وانبیاء پر ایمان

گرونانک فرماتے ہیں:
محمد من توں من کتاباں چار
من خدائےرسول توں سچّااےدربار (5)
(جنم سا کھی بھائی بالاصاحب: ص 141)
”اے لوگو! محمد ﷺ پرایمان لاؤ اور آسمانی چار کتابوں کو مانو، یادرکھو! خدا، اور خدا کا رسول حضرت محمد ﷺ پرایمان لا کر ہی انسان خدا کے سچے دربار میں مقبول ہوسکتا ہے، اس کے علاوہ خدا سے چھوٹنے کا کوئی راستہ نہیں ہے۔“(5)
(جنم سا کھی بھا ئی بالاصاحب:141)

دوسری جگہ فرماتے ہیں:
لے پیغمبری آیا اس دنیا ما ہے
ناؤں محمد مصطفے ہو آ بے پرواہے (6)

(جنم ساکھی بھائی بالاصاحب: ص 148)
”جس کا نام محمد مصطفی ﷺ ہے وہ اس دنیا میں پیغمبر بن کر آئے ہیں۔ ان کو کسی باطل شیطانی طاقت کا خوف اور ڈر نہیں ہے وہ بالکل بے پرواہ ہیں۔” (6)
(جنم ساکھی بھائی بالاصاحب: 148)

پاک کلمہ بکس وا محمد نال ملاے
ہویا معشوق خداے واہو یاتل الال ہے۔(7)
(جنم ساکھیا: ص117/
مہمان کوس: ص232/ گروگرنتھ کوس: ص 347/جنم ساکھی بھائی بالاصاحب: ص141/ بحوالہ: گرونانک اور ان کی تعلیم دعوت: 83)
”کلمۂ طیبہ میں خدائے واحد کا ذکر ہے اور محمد ﷺ کی رسالت کا ذکر ہے جوخدا کے محبوب ہیں”(7) ( ایضا)

دیگر انبیائے کرام علیھم السلام کے بارے میں فرماتے ہیں:

سوا لاکھ پیغمبر تاں کے۔(8)
(گرو گرنتھ صاحب بھیرو کبیر: ص116)
”خدا کی طرف سے دنیا میں سوالا کھ پیغمبر آئے ہیں۔“(8)
(ایضا)

سوا لاکھ پیغمبر آئے دُنیا ما ہیں
آپو اپنی نوبتیں بھوں چلائے راہے(9)

(جنم ساکھی بھائی بالاصاحب: ص143)

’’اس دنیامیں سوالا کھ پیغمبر بھیجے گئے ہیں، ان لوگوں نے اپنے اپنے وقت پر لوگوں کو صراط مستقیم یعنی سیدھے راستے کا پتا دیا ہے۔ اور لوگوں کو خدا تک پہونچایا ہے۔“(10)

(گرونانک اور ان کی تعلیم و دعوت: ص97)

مزید تفصیلا ت کے لیے رجوع کریں: جنم ساکھی والایت والی: ص168/وص195/وص247/۔ اور جنم ساکھی بھائی سنی سنگھ: ص360/و ص452/ نیز گروگرنتھ صاحب: ص420/۔ گرو نانک اور ان کی تعلیم و دعوت: ص66/ مولانا حبیب اللہ صاحب چشتی قادری، فاضل دیوبند، ادارہ تصنیفات اولیا، دہلی۔

ماخوذ از: مختلف قومیں اور اسلام: ص 44 و ص 45)
تصنیف: محمد اشرف قاسمی
خادم الافتاء شہرمہدپور
ضلع اجین ایم پی
2019/08/21ء
[email protected]

Comments are closed.