Baseerat Online News Portal

بڑے بے آبرو ہو کر تیرے کوچے سے ہم نکلے

 

شہاب مرزا
9595024421

تقریبا 33 دنوں. تک چلنے والے ہائی وولٹیج سیاسی ڈرامے کا بلآخر اختتام ہوا ایک مہینے سے زائد چلنے والے اس جگل بندی اور اقتدار کی کی رسہ کشی اس وقت ختم ہوئی جب 80 گھنٹوں کے وزیراعلی اور میں واپس آؤں گا نعرہ دینے والے دیوندر فڑنویس نے گھٹنے ٹیک دئیے اور یحکومت سے یہ کہہ کر دستبردار ہوگئے کہ ہمارے پاس ایوان میں اکثریت نہیں ہے جبکہ بدھ کے دن ہی عدالت عظمیٰ نے اکثریت کی آزمائش کا اعلان کیا تھا اس سے قبل ہی دیویندر فڑنویس نے استعفی دینے میں عافیت سمجھی فڑنویس کے استعفیٰ دینے سے اقتدار کے نشے میں چور بی جے پی کو بڑا جھٹکا لگا ہے کیونکہ بی جے پی نے اپنا معمول بنا لیا تھا کہ کچھ بھی ہوجائے اقتدار حاصل کرنا ضروری ہے پھر چاہے جمہوریت کی دھجیاں ہی کیوں نہ اُڑا دی جائے ان کے لیے آئین قانون کوئی معنی نہیں رکھتا کیونکہ پچھلے ایک ماہ مہاراشٹر میں جو کچھ ہوا اس میں حکومت سازی کے لیے جمہوری اصولوں کے من مانی اور چھیڑ چھاڑ کی گئی تھی
بہرکیف اس پورے معاملے کی کنگ میکر شردپوار ثابت ہوئے جنہوں نے اپنی سیاسی بصیرت اور دور اندیشی سے جوڑ توڑ کی سیاست میں ماہر مودی، امیت شاہ، اڈانی، امانی کمپنی کو مہاراشٹر کی سیاست میں دخل اندازی سے دور رکھا اور اقتدار کے نشے اور دولت کے بل پر من مانی کرنے والے کو منہ کے بل گرا کر ثابت کردیا کہ سیاسی چانکیہ وہی ہے اس سیاسی کھیل میں فرنویس نااہل ثابت ہوئے جنہوں نے ناڑے کا انتظام تو کر لیا لیکن پاجامہ حاصل نہیں کرسکے اگر شردپوار مہاراشٹر کی سیاست میں دخل نہ دیتے تو فڑنویس کب کا وزیراعلیٰ بن گئے ہوتے لیکن شردپوار نے اپنی چانکیہ نیتی سے بی جے پی کو اقتدار سے دور رکھا اور ثابت کردیا کہ عمر کتنی بھی حوصلے بلند ہونا چاہیے…

تیرے ہر ایک وار کا پلٹ وار ہوں میں
نادان مت سمجھنا شردپوار ہوں میں

حکومت تخت و تاج اور پوری دنیا کی عیش و عشرت دولت کے دم پر خریدنے چلے مودی، امیت شاہ، اڈوانی، امبانی ،اڈوانی نے ویسٹ بنگال میں بی جے پی کی سیاسی دشمن ممتا بنرجی کے ہاتھوں رسوا کن شکست جھیلنے کے باوجود بھی اپنی دولت اور قوت کے دم پر مہاراشٹر کی سیاسی چانکیہ اور شطرنج کے سب سے بڑے کھلاڑی کو پست کرنے کے لیے آئی ڈی کی انگلیوں سے کھجانے کی کوشش کی اور انجام کار بھری محفل میں دروپدی کی طرح وستر ہرن کروالیا میں پھر آوں گا کی صدا دے کر چور کی طرح پچھلے دروازے سے داخل ہوئے مہاراشٹر کے 80 گھنٹے کے نوجوان جن کا سینہ 56 انچ اور کمر 65 انچ کی ہے لیکن عین وقت پر ان کی قوت جواب دے گی حتی کہ بابا رام دیو کی دی ہوئی گولیاں بھی بروقت کام نہ آسکیں اپنے سام دام دنڈ بھید پر مغرور اڈانی امبانی کی مودی حکومت 2019 کے اسمبلی انتخابات میں بجائے 40 روز کے صرف 30 روز انتخابات کیلئے دیئے اور دیوالی سے قبل انتخابات کے نتائج اپنی حمایت میں طے کر رکھے تھے سوچا تھا کہ 23 اکتوبر کو بی جے پی شیوسینا اتحاد کی حکومت میں پھر آؤں گا اور دیوالی خوشیاں اسمبلی کے چیف منسٹر کی حیثیت سے حلف برداری ہونگی لیکن جوں ہی نتائج سامنے آئے اور شیوسینا نے بقول بالاصاحب ٹھاکر بی جے پی سے خلع لے لیا میدان جنگ کے سپہ سالار ادھو ٹھاکرے بھی گھوڑے پر سوار ہوکر شادی کے منڈپ میں داخل نہ ہوتے ہوئے سیدھا سیاست کے چانکیہ شردپوار کے دربار میں پہنچے اور بالا صاحب ٹھاکرے کے خواب کو پورا کرنے کی گوہر لگائی پھر شردپوار کے ہاتھوں لکھے گئے خلع نامہ پر زعفرانی روشنائی سے دستخط کیا کاغذ لے کر عوام کے حضور حاضر ہو کر خلع کا اعلان کیا اور اپنا ہاتھ لہرا یا یہ معاملہ ختم ہونے سے پہلے ہی گجراتی سرمایہ دارانہ نظام کے تن بدن میں آگ لگ گئی اپنے پریم بھنگ کا ماتم منانے کی خاطر میاس نظام حیات نے ریاستی گورنر کوشیاری کو سپاری دیے کر رات کی تاریکی میں چپکے سے این سی پی کے اجیت پوار سے شادی کر لی لیکن شردپوار جو محبت کے دشمن ہیں مغل اعظم کی طرح انھوں نے اس داستان عشق کو کچل ڈالا اور اجیت پوار کو اس کیفیت کا شکار بنایا کہ انکے پاس طلاق کے سوا کوئی چارہ نہیں تھا بالآخر اجیت پوار نے ہار مان لی اور طلاق دے دیا اسی کے ساتھ شردپوار نے ہاف چڈی کو ریاست کی سرحدوں کے باہر کا راستہ دکھا دیا۔

Comments are closed.